مدھوبنی:13/اگست2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
بہار کے سمستی پور ضلع کے تاجپور باشندہ و سماجی کارکن اشتیاق احمد کو آج آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے بہار کا ریاستی یوتھ صدر منتخب کیا ہے۔ اشتیاق احمد فعل و متحرک ہیں اور نوجوان ہیں اس لئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ اِن کے بہار ریاستی یوتھ صدر منتخب ہونے سے مسلم بیداری کارواں کو مزید مضبوطی ملے گی اور زمینی سطح پر غریب مظلوموں کی مضبوط آواز بن کر اشتیاق احمد کام کریں گے۔ وہیں دوسری جانب بہار کے دربھنگہ ضلع کے پنڈا سرائے باشندہ محمدطالب کو آج آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے دربھنگہ ضلع یوتھ صدر منتخب کیا ہے اور دربھنگہ شہر کے وارڈ نمبر33، بی بی پاکر باشندہ ظہیراقبال کو دربھنگہ ضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ سبھی نوجوان کافی متحرک ہیں اور ہمیشہ سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اشتیاق احمد،محمدطالب اور ظہیر اقبال کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اُس سے یقینا تنظیم کو مضبوطی ملے گی اور زمینی سطح پر کام آگے بڑھے گا۔اشتیاق احمد،محمدطالب اور ظہیراقبال نے کارواں کا نمائندہ منتخب ہونے پر مسلم بیداری کارواں کے قومی صدرنظرعالم کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے یقین دلایا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ان شاء اللہ پوری مضبوطی کے ساتھ تنظیم کو آگے بڑھانے اور زمینی سطح پر عوام کے ہردکھ درد میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔اشتیاق احمد کے ریاستی یوتھ صدرمنتخب ہونے مسلم بیداری کارواں کے بہار ریاستی صدر قاری سلطان اختر، مدھوبنی ضلع صدرڈاکٹر فیصل محمد، سمستی پور ضلع صدر اسرار دانش، مظفرپورضلع صدریعقوب اوج، آبشار عالم، امان اللہ سلفی، محمدطالب، صفی الرحمن راعین وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔