معروف صحافی ڈاکٹر عبد القادر شمس کا آج ایک بجے انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ پندرہ دنوں سے زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر عبد القادر شمس روزنامہ سہارا میں سینئر سب ایڈیٹر تھے۔ دسیوں کتابوں کے مصنف ہیں اور ایک عظیم صحافی تھے۔ بہار کا ارریا سے ان کا تعلق تھا۔ کرونا رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعدوہ مجیدیہ ہاسپیٹل ہمدرد میں زیر علاج تھے۔