از، مولانا محمد یوسف یاسین ندوی (بھوپال)
*نحن دعاة، لسنا قضاة........ * دعوتی نقطہ نظر سے تفسیق ، تفجیر، تکفیر اورتبدیع مناسب نہیں ہے، ترغیب ، تشویق، تحریض، تحضیض کا اسلوب بہتر ہے ، رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم سے حب صادق کا مقتضی اتباع سنت ہے ، صحابہ نے تو سنن العادة کی پیروی کا اہتمام کیا ہے ، چہ جائیکہ سنن الھدی- سنن الھدی کی پیروی شرعا مطلوب ہے، صحابہ سنت کی پیروی میں اس تفریق سے بلند تھے کہ یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ، بقول ایک عارف باللہ ، *“ صحابہ اور ہم میں کیا فرق ہے، صحابہ نے سنت کو سنت سمجھ مضبوطی سے پکڑا ، ہم نے سنت کو سنت سمجھ کر چھوڑ دیا “* *فقہی تقسیم سے بلند ہو کر سنت کی پیروی اللہ کا محبوب بناتی ہے ، اور مغفرت کی موجب ہوتی ہے، عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ، لو تركتم سنة نبيكم لضللتم " لا ينفع قول الا بعمل ، ولا ينفع قول ولا عمل الا بنية، ولا ينفع قول ولا عمل ولا نية الا بما وافق السنة...... محدثین نے لکھا ہے کہ جزئیات میں بھی اتباع سنت کمال ولایت کا زینہ ہے ، ولی کامل بننے کے لے اتباع ضروری ہے ۔ لوكان حبك صادقا لأطعته ، إن المحب لمن يحب مطيع ..... *