اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انٹر نیشنل آن لائن کوئز کمپٹیشن میں " *اریبہ ظفر شیروانی* " نے اپنے اسکول اور ملک کا نام روشن کیا۔۔۔۔ سرائے میر اعظم گڑھ :01/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 September 2020

انٹر نیشنل آن لائن کوئز کمپٹیشن میں " *اریبہ ظفر شیروانی* " نے اپنے اسکول اور ملک کا نام روشن کیا۔۔۔۔ سرائے میر اعظم گڑھ :01/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز


 انٹر نیشنل آن لائن کوئز کمپٹیشن میں " *اریبہ ظفر شیروانی* " نے اپنے اسکول اور ملک کا نام روشن کیا۔۔۔۔

سرائے میر اعظم گڑھ :01/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز 

اسلامک ایجوکیشنل فاؤنڈیش سعودی عربیہ کے زیر اہتمام آن لائن انٹرنیشنل کوئز کمپٹیشن بعنوان " محرم الحرام کی فضیلتیں اور موجودہ بدعات "کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔۔

شرکاء کی کثرت تعداد نے مقابلہ کافی دلچسپ و کامیاب بنایا۔

ہمیں بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس مسابقہ میں اترپردیش کے مشہور و معروف ضلع اعظم گڈھ مقبول ترین اسکول " اقرأ پبلک اسکول نعمت نگر سرائے میر کی طالبہ"اریبہ ظفر شیروانی" نے کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے اسکول کا بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا۔۔

اریبہ کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکاء کو مسابقے میں شریک ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقعے پر پروگرام کی رہنمائی کررہے عارض اصلاحی نے خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام شریک ہونے سے دینی معلومات سے دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور بچوں میں مقابلے کی دوڑ میں شریک ہونے اور مسلسل پرعزم رہنے کی صفت بھی پروان چڑھتی ہے۔

اریبہ ظفر نے ابوذر اصلاحی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری تیاری میں ابوذر اصلاحی کی محنت و محبت اور میری کامیابی دراصل ان کے خلوص کی کامیابی ہے۔۔

استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا لیکن اپنے اسٹوڈنٹ کو بادشاہ بنادیتا ہے۔۔ اس لئے میری سب سے اپیل ہے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ ساتھ اپنے استاد کے مقام و مرتبہ کی قدر کریں اور ایک کامیاب انسان بنیں تاکہ  ان کا سر فخر سے اونچا رہے اور ایک استاد کے لئے اس کے شاگرد کا  یہی سب سے بہترین تحفہ ہے۔

خوشی کے اس موقعے پر ابوذر اصلاحی نے تمام شرکاء کو مبارک باد دی اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خلوص و محنت و محبت ہی دراصل نیک نامی کی پہلی سیڑھی ہے اس لئے ہم سب کو نوع بشر سے محبت و حسن اخلاق اور اعلی کردار کے ذریعہ اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنا ہوگا ورنہ ان نونہالوں کے نازک پر مجروح ہوکر رہ جائیں گے اور پھر چاہ کر بھی کسی مرہم و نشتر کا اثر نہ ہوگا۔۔