*ڈاکٹر خالد رضا اعظمی کا انتقال، دعاء مغفرت کی درخواست*
انتہائی افسوس وغم کیساتھ یہ اطلاع دیجاتی ھے کہ محترم ڈاکٹر خالد رضا اعظمی ریاض (ہڈی ہاسپیٹل) گورکھپور کارات 12بجے انتقال ہوگیا۔
إنالله وإنااليه راجعون ولله مااعطي وله مااخذوكل شئ عنده باجل مسمى ،
آپ تمام حضرات سے دعاء مغفرت کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے نیزپسماندگان ومتعلقین کوصبرجمیل کی توفیق عطا فرمائے، آمین
ڈاکٹرصاحب ایک قیمتی انسان تھے، مؤمنانہ صفات کے حامل تھے، علماء اوراہل مدارس اسلامیہ سے قلبی لگاؤ رکھتے تھے، کمزورون، حاجتمندوں کی ہمیشہ خندہ پیشانی سے مددفرماتے تھے، ایک ہاتھ سے اس طرح خرچ کرتے کہ دوسرے ہاتھ کومعلوم نہیں ہوپاتا، دینی اورعصری دونون تعلیم کوعام کرنے کیلئے ہمیشہ کوشان رہتے، اوراس سلسلہ میں دل کھول کرخرچ کرتے، اللہ تعالیٰ ان کی ان مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت بخشے، اور ان کے حق مین صدقہ جاریہ بنائے، ان کے پسماندگان کیساتھ ساتھ ان کے احباب اور رفقاء کار کوبھی صبرجمیل کی توفیق بخشے۔ آمین