مولانا سید حسین اشرف نے آستانہ مخدوم پر ادا کی رسم گاگر
ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :15/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ کچھوچھہ میں معروف بزرگ حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کے 634 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کووڈ 19 کے پیش نظر انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔ عرس کے دوسرے روز آج 26محرم الحرام مطابق 15ستمبر بروز منگل کو آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین مولانا سیدحسین اشرف قدیمی روایات کے مطابق کچھوچھہ واقع رہائش گاہ سے درگاہ اپنی خانقاہ مقصویہ پہنچے۔ جہاں موجود فقراء و ملنگ وغیرہ نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے سجادہ نشین نے آستانہ عالیہ پہنچ کر رسم گاگر ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کی سلامتی و خوشحالی اور کرونا وائرس کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں کی۔ جبکہ کورونا وائرس پھیلائو کے مدنظر آستانہ مخدوم پر عام زائرین کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، صرف عرس کی رسومات ادا کئیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سید شعیب اشرف، سید شاداب حیدر، سید عارف اشرف، سید شمشاد اشرف وغیرہ موجود رہے۔