محی الدین اشرف آستانہ مخدوم نے ادا کیا عرس کی رسومات
ٹانڈہ/امبیڈکرنگر:16/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
عالمی شہرت یافتہ درگاہ کچھوچھہ میں حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کا سالانہ عرس کووڈ 19 کے پیش نظر انتہائی سادگی کے ساتھ جاری ہے۔ جبکہ جہاں سابقہ عرس کے موقعوں پر لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند پہنچ کر اپنی حاضری دیتے رہے ہیں اور آستانہ عالیہ پر پیشانی خم کرکے اپنی حاجت طلب کرتے رہے۔ وہیں اس بار آستانہ مخدوم پر عام زائرین کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، صرف عرس کی رسومات ادا کئیے جارہے ہیں۔ 634 واں عرس کے تقریبات میں آج 27 محرم الحرام مطابق 16 ستمبر بروز بدھ کو قدیم روایت کے مطابق سجادہ نشین و آستانہ عالیہ کے متولی حضرت مولانا سید شاہ محی الدین اشرف نے بسکھاری واقع رہائش گاہ سے درگاہ لحد خانہ پہنچے۔ جہاں سے انہوں نے آستانہ مخدوم پر پہنچ کر رسم گاگر اور خرقہ پوشی ادا کی۔ اس دوران فقراء و خادمِ آستانہ وغیرہ نے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ سجادہ نشین کے ہمراہ سیدمعراج اشرف نے اس موقع پر ملک میں امن و امان، خوشحالی اور ترقی کے علاوہ عالمی وبا سے پوری طرح نجات کےلیے خصوصی دعائیں کیا۔ اس موقع پر سید معراج الدین، سید سراج اشرف، سید نعیم اشرف، ڈاکٹر محمد ماجد، مولانا الحاج محمد قاسم خاں، سیدخلیق اشرف، پولیس و انتظامیہ کے افسران سمیت درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے تمام اراکین موجود رہے۔