راجیہ سبھا میں کورونا پر بحث کے لئے انتہائی کم وقت دئے جانے پر آنند شرما برہم
کورونا وائرس پر راجیہ سبھا میں ہونے والی بحث دوران آنند شرما کانگریس پارٹی کا موقف پیش کر ہی رہے تھے کہ نائب چیئرمین نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ بحث کے لئے صرف 2.30 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس پر آنند شرما نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اتنے کم وقت میں بھلا بحث کس طرح ہو پائے گی۔ آنند شرما نے کہا کہ اتنا کم وقت دے کر بحث کو مذاق نہ بنائیں۔
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے اصولوں کا حوالہ دیا تو نائب چیئرمین نے کہا کہ 2.30 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے اور اسی میں بحث پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان آج اپنا موقف رکھیں گے اور کل وزیر صحت اس پر جواب دیں گے۔ اس دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان میں تو تو میں میں بھی نظر آئی۔