’کورونا کے خلاف مودی کی منصوبہ بند جنگ نے ہندوستان کو گہری کھائی میں پہنچا دیا، راہل گاندھی
کورونا کی خوفناک صورت حال پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کورونا کے خلاف مودی حکومت کی منصوبہ بند جنگ نے ہندوستان کو گہری کھائی میں پہنچا دیا ہے۔ جی ڈی پی 24 فیصد گر چکی، 12 ہزار ملازمتیں ختم ہو گئیں، 15.5 لاکھ کروڑ کے اضافی قرضوں کا بوجھ اور ہر روز دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ کیسز اور اموات۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی مودی حکومت اور میڈیا کے لئے سب چنگا سی (سب اچھا ہے)‘‘
