اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا قمر عالم ثاقبی کے انتقال سے ہر خاص و عام مغموم: عبید الرحمن الحسینی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 September 2020

مولانا قمر عالم ثاقبی کے انتقال سے ہر خاص و عام مغموم: عبید الرحمن الحسینی


 مولانا قمر عالم ثاقبی کے انتقال سے ہر خاص و عام مغموم: عبید الرحمن الحسینی 



آنند نگر مہراج گنج : 12/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز 

اس دار فانی سے ہر ایک فردو بشر کو کوچ کرنا ہے خواہ وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت، چھوٹا ہو یا بڑا، ہر ایک کو اس فانی دنیا سے رخصت ہونا ہے۔ میرے محسن کرم فرماں مخلص دوست مولانا قمر عالم ثاقبی جمعرات کی شب تقریبا 10:15 بجے ہم سب کو چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ انتقال کی خبر سن کر ہر طرف صف ماتم بچھ گئی۔ ان کی تدفین بعد نماز جمعہ ان کے آبائی گاؤں لکھن پور املہا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔

مولانا کافی دنوں سے علیل تھے اچانک رات میں ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی ڈاکٹر سے رابطہ کرکے صبح گورکھپور جانے کا ارادہ تھا لیکن صبح کے انتظار سے پہلے ہی اس فانی دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ مولانا موصوف ایک عرصہ تک مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم بینک روڈ آنند نگر پھریندہ میں منصب نظامت پر فائز تھے بڑی دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے تھے۔ مولانا کی وہ بے تکلفانہ انداز ہمیشہ یاد آئیں گی مولانا مجھے اپنے ساتھ سفر میں اکثر لے جایا کرتے تھے۔ 


 مذکورہ باتوں کا اظہار خیال حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی نے کی انہوں مزید کہا کہ مولانا کے انتقال سے مجھے قلبی صدمہ پہونچا ہے پسماندگان میں بیوا اہلیہ کے ساتھ دو بچی ایک بچہ ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین متوسلین و محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام دینی خدمات کو قبول فرما کر ان کے بچوں کی کفالت فرمائے۔ آمین