اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *تکمیــــــــل قــــــــرآن پاک* فضل خدا سے صاحب ذی شان ہو گیا جوخوش نصیب حافظ قرآن ہو گیا ـــ ✒️ *مقیت احمد قاسمی گونڈوی*

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 8 September 2020

*تکمیــــــــل قــــــــرآن پاک* فضل خدا سے صاحب ذی شان ہو گیا جوخوش نصیب حافظ قرآن ہو گیا ـــ ✒️ *مقیت احمد قاسمی گونڈوی*


 *تکمیــــــــل قــــــــرآن پاک*


فضل خدا سے صاحب ذی شان ہو گیا 

 

جوخوش نصیب حافظ قرآن ہو گیا ـــ


   ✒️ *مقیت احمد قاسمی گونڈوی*


                         کرونا وائرس (لاک ڈاؤن) نے انسانی زندگی پے زبردست اثر چھوڑا ہے، سب کچھ نیا ہو گیا ہے، ماحول اس قدر پُر آشوب ہو چکا ہے کہ بظاہر سچ مغلوب جھوٹ غالب ہے، دینی ودنیاوی تعلیم کا سلسلہ موقوف ہے، طلباء نے جوکچھ پڑھا ہے وہ بھی ضائع ہو رہا ہے، مساجد سے دوری کے نتائج غفلت کی شکل میں آنے لگیں ہیں،ــــــــــــــــــــــــ مگر ہماری تاریخ گواہ ہے کہ حالات کی سنگینی نے بھی قوم مسلم کو کبھی پست ومایوس نہیں کیا،بلکہ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کچھ لوگ دین حنیف کی نشر واشاعت کا فریضہ انجام دیتے رہے،اور ان ہی کی اخلاص ودعاء نیم شبی سے ماحول سازگار بھی ہوا،


                      فی الوقت قوم مسلم کو بہت بڑی قربانی دینے کا موقع ملا ہے، ہمیں جہاں ایک طرف خود دین اسلام پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونا چاہئے، وہیں دوسروں کی اصلاح اور ان کی تعلیم وتربیت کی فکر بھی کرنی چاہئے،کیونکہ تعلیم کے تئیں موجودہ حکمران کتنے فکرمند ہیں بالکل واضح ہے،لہٰذا ہمیں بھی ان کی پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ایک ایک بچے کو دینی ودنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے، وقت کو ضائع کرنے میں کوئ عقلمندی نہیں ہے، زندگی کے لمحات بہت قیمتی ہیں ، مساجد ومدارس بند ہیں تو کیا ہواجہاں تک ممکن ہو ہمیں گھروں پے بچوں کی تعلیم کا اہتمام کرنا چاہئے،


                      الحمـــــــدللہ  بڑی خوشی کی بات ہے ، اور اللہ عزوجل کا بے پایاں احسان وکرم ہے کہ بندہ کے پاس ایک طالب علم *محمد اشراق سلمہ ابن منثی جمیل احمد* نے آج قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ہے، جبکہ کچھ طلباء قریب التکمیل ہیں، یہ درحقیقت ان طلباء کی جدوجہد کا ثمرہ ہے ،جو اپنے اوقات کو قیمتی سمجھ کر میرے پاس پڑھنے آتے ہیں ، اور بغیر کسی سختی وسرزنش کے یاد کرکے مجھے سناتے ہیں ، زاداللہ علمھم وفضلھم ،


       سب کتابوں سے بھلا قرآن ہے 

        یہ ہمارا دین ہے ایمان ہے۔۔۔


 ہم کریں گے اس کی عزت اور ادب 

 جسم میں جب تک ہماری جان ہے ۔


  ہے تلاوت اس کی برکت کا سبب۔ 

   سُن کے جان ودل میرا قربان ہے۔


             اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ *حافظ صاحب* کی محنتوں کو قبول فرمائے، اور پوری زندگی قرآن پڑھنے ، عمل کرنے ، اور اس کی نشر واشاعت کرنے کی توفیق بخشے، اور ہم سب کو گھر گھر تعلیم گاہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں دین حنیف کی اخلاص کے ساتھ خدمات انجام  دینے کی توفیق مرحمت فرمائے،اور قرآن کی برکت سے کرونا ماحول سے نجات عطا فرمائے آمین ثم آمین 



       *امیدوارِ دعاء: مقیت احمد قاسمی گونڈوی*