*ناظم امارت شرعیہ ہند مولانا معز الدین احمد قاسمی کا وصال جماعتی نظام میں ایک عظیم خلا پیدا کرگیا*
*مفتی اشفاق احمد اعظمی قاضی محکمہ شرعیہ سراۓمیر اعظم گڈھ یوپی*
امارت شرعیہ ہند جمعیة علماء ھند کے ناظم حضرت مولانا معز الدین احمد قاسمی سوگر ، کرونا و دیگر امراض میں مبتلا ہوکر آج دن میں دس گیارہ کے درمیان دہلی میں انتقال ہوگیا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم سے احقر کا قدیم اور بے تکلف گہرا تعلق رہا ہے جس کیوجہ سے قلبی صدمہ پہونچا ، مرحوم جمعیة علماء ہند سے زمانہ طالب علمی سے متعلق رہے ہیں اس وقت مولانا محمود مدنی صاحب کی جمعیة علماء سے وابسطہ تھے ، امیر الھند حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصور پوری اور انکے صاحبزدگان سے خصوصی گہرا تعلق تھا ،انکا مستقل قیام دفتر جمعیة علماء دہلی میں رہتا تھا وہ خاموش طبع منکثر المزاج اور انتہاٸ ملنسار تھے انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دینی و ملی خدمات کے لۓ وقف کررکھا تھا امارت شرعیہ ہند کے قیام سے لیکر اب تک وہ امات شرعیہ ہند کے ناظم کے عہدے پر فاٸز تھے ، جماعت کے تین اہم نظام مرحوم سے وابسطہ تھے ، مرحوم امارت شرعیہ ہند کے شعبہ محکمہ قضا پر گہری نظر رکھتے تھے اور آپ کی نگرانی میں محکمہ شرعیہ کا قیام اور تربیتی پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہوتاتھا جس میں مرحوم کا کلیدی کردار رہتا تھا ، دوسرا شعبہ جمعیة علماء ہند کا مباحث فقہیہ کا ہے جس کی نگرانی میں فقہی سیمیناروں کا انعقاد ہوتا ہے جس میں از اول تا آخر مرحوم اس کے روح رواں ہوتے تھے اور آپ کا حسن انتظام اور رکھ رکھاٶ قابل رشک ہوتا تھا ، جمعیة علماء ہند کا تیسرا شعبہ ہر ماہ رویت ہلال یعنی چاند کی تصدیق کا نظام ہے جس کے تحت ہندوستان کے طول و عرض میں قاٸم ہلال کمیٹیوں سے رابطہ قاٸم کرنا انکے درمیان تال میل و اتفاق پیدا کرنا اور تحقیق کے مختلف مراحل سے گزر کر ملک میں چاند کی تصدیق کا متفقہ فیصلہ فراہم کرنا آپ ہی کی کاوشوں اور فکر مندی کا مظہر تھا ، مرحوم کو اللہ تعالی نے بے پناہ خوبیوں سے نوازا تھا ، مرحوم کا وصال جماعتی نظام میں ایک عظیم خلا پیدا کرگیا ہے جس کا پُر ہونا بظاہر مشکل نظر آتا ہے ، مرحوم مسلک دارالعلوم دیوبند کے پختہ ترجمان اور مساٸل فقہیہ میں گہرا مطالعہ اور وسیع نظر رکھتے تھے دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو مغفرت تامہ عطا فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے ، مرحوم کی خدمات جلیلہ کو قبولیت عطا کرتے ہوۓ ذخیرہ آخرت بناۓ ، ملک و ملت خصوصا جمعیة علماء ہند کو نعم البدل عطا فرماۓ ، اہل خانہ پسماندگان کو اور متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماۓ ، مرحوم کے لۓ دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کی متعلقین سے درخواست ہے
*مفتی اشفاق احمد اعظمی قاضی محکمہ شرعیہ سراۓمیر اعظم گڈھ یوپی*
