اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *قاضی شریعت مولانا قاسم مظفر پوری نورا للہ مرقدہ کی شاہکار تصنیف‘‘ ادلۃ الحنیفۃ من الاحادیث النبویۃﷺ علی المسائل الفقہیہ کی خصوصیات و امتیازات* ازقلم : عبد ا لرحمن چمپارنی ؔ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 2 September 2020

*قاضی شریعت مولانا قاسم مظفر پوری نورا للہ مرقدہ کی شاہکار تصنیف‘‘ ادلۃ الحنیفۃ من الاحادیث النبویۃﷺ علی المسائل الفقہیہ کی خصوصیات و امتیازات* ازقلم : عبد ا لرحمن چمپارنی ؔ


 *قاضی شریعت مولانا  

قاسم مظفر پوری نورا للہ مرقدہ کی شاہکار تصنیف‘‘ ادلۃ الحنیفۃ من   الاحادیث النبویۃﷺ علی المسائل الفقہیہ کی خصوصیات و امتیازات*


ازقلم : عبد ا لرحمن چمپارنی  ؔ


تلمیذ  مدنی ؒو چمپارنی ؒ ،  معاصر مجاہد ؒ ، مقبول  محدث ، مشہور قاضی ، علم وعمل ، فکر و فن سے آراستہ ، اخلاق  حسنہ اور صفات  حمیدہ سے متصف ،نہایت ہی حلیم و بردبار، عجز و انکساری کا پیکر ، حسن اخلاق کا کوہ ہمالیہ ، حسن سلوک سے مزین ، خوش اخلاق ، خوش رو ، خوش لباس اور خوش مزاج کا حامل  شخص عظیم جناب الحاج قاضی مولانا محمد قاسم مظفر پور  ی  نور اللہ مرقدہ ، کل گذشتہ شب ۱؍ ستمبر ۲۰۲۰ ء کو ہمیں داغ مفارقت دے گئے ،

*متنوع صفات و کمالات اور عہدو مناصب کے جامع*


 آپ ؒ  جمیع صفات حسنہ  سے لیس تھے ، بول چال ، گفتار و کردار ، چال چلن ، نششت و برخاست  میں معتدل ، پر وقار اور سنجیدہ واقع ہوئے تھے ،  مہمانوں کی آداب و رعایت ، ضیافت و مہمان نوازی حد  درجہ کرتے تھے ، بڑے چھوٹے ، عوام و علماء ، طلباء و اساتذہ سب ہی سے ہنس مکھ انداز میں ملتے ،آپ ؒ مشفق  و مہرباں مربی تھے ،اگر کبھی کسی غلطی ،یا ادب کے خلاف کسی پیش آمدہ چیز کا آپ ؒ کو اطلاع ہوتا ، یآپ ؒ  دیکھتے یا محسوس  کرتے تو نہایت ہی مناسب انداز ، نرم  بھر ا لہجہ میں اس کی اصلاح کرتے ، آپ ؒ فاضل دارلعلوم تھے ،  آپ ؒ مدرسہ رحمانیہ سوپول ، دربھنگہ کے شیخ الحدیث ، اور امارت شرعیہ پٹنہ کے قاضی القضاۃ تھے ، آپ ؒ  کل اپنے مالک حقیقی سے جاملے ، مگر اپنے چندو ہ انمٹ اور تابندہ نقوش چھوڑ گئے ، جو آپ ؒ کی یاد کراتی رہے گی اور جو ان شاء اللہ العزیز آپ ؒ کے لیے بہ طور صدقۂ جاریہ ثابت ہوگی اور آپ ؒ کے مغفر  ت کا سامان بھی ، آمین

آپؒ کے صدقۂ جاریہ میں جہاں دیگر بہت ساری چیزیں ہیں وہیں آپ ؒ  کی تصانیف و تالیفات ہیں ، آپ ؒ  کی تصانیف میں ‘‘ ادلۃ الحنفیۃ من الاحادیث النبویۃ  علی المسائل الفقہیۃ ’’ ہے

*ادلۃ الحنفیۃ من الاحادیث النبویۃ علی المسائل الفقہیۃ کا مختصر تعارف*

ادلۃ الحنفیۃ من الاحادیث النبویۃ ﷺ علی المسائل  الفقہیۃ کے نام سے ہی اس کا تعارف خود بہ خود واضح ہوجاتا ہے کہ  اس کتاب میں حنفی مسائل کے دلائل   حدیثوں کے ساتھ بیان کیا گیاہے ،

 *ادلۃ الحنفیۃ من الاحادیث النبویۃ علی المسائل الفقہیۃ  کی خصوصیات و امتیازات*

1۔ احادیث کا استخراج ،  حدیث کے نمبرات اور  کتب حدیث کا تعیین بھی ہے 

2۔ نئے باب کی ابتد اء کے وقت متعلقہ باب کے لغوی و اصطلاحی  کی تعریف اور کچھ رموزات حاشیہ میں درج ہے ، جس سے فقہ و فتوی سے متعلق اشخاص کے لیے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں ،

3۔بعض مقامات پر مسائل حنفی کے تائیدی حدیث کے سلسلہ یا اس مسئلہ  کے بارےمیں کسی فقیہ کی رائے یا نظریہ ہے ، اور وہ قابل ذکر ہے تو اسے بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

 4- بعض مقامات پر  کسی مسئلہ  کی وضاحت میں اگر   آیت قرآنیہ کی ضرورت پیش آئی ہے تو اسے بھی ذکر کیا گیا ہے

5- کتب احادیث کے حوالات کا پورے پورے طو ر پر اہتمام کیا  گیاہے

 اللہ تعالی   فقیہ العصر کی اس شاہکار اور بے مثال کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے ، ذخیرہ ٔ  آخر ت بنائے اور ذریعہ ٔ مغفرت بھی آمین  یار ب العالمین