اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 22 September 2016
ضلع اسپتال میً علاج نہ ہونے سے ایک معصوم کی گئی جان !
ضلع اسپتال میں علاج نہ ہونے سے ایک معصوم کی گئی جان!
بلواسینگر/سلمان کبیر نگری (آئی این اے نیوز 22ستمبر2016) ضلع اسپتال میں علاج نہ ہونے سے ایک بچے کی موت ہوگئی ہے بچے کی ماں اس معصوم کے علاج کے لئے چیختی چلا تی رہی لیکن اس کی مددکے لئے کوئی بھی ڈاکٹر نہیں آیا، موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ شب میں قصبہ کے کاشی رام آ واس کالونی کی رہنے والی ایک خاتون جس کے ڈھیڑ سال کے بیٹے کو زبر دست بخار تھا وہ بہت بری طرح سے تڑپ رہا تھا اس کے علاج کے لئے وہ ضلع اسپتال پہونچی مگر امر جنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جس ڈاکٹر کی ڈیوٹی تھی وہ اپنے گھر پر سورہا تھاتڑپتے ہوئے بچے کو لیکر چیختی چلا تی پورے اسپتال میں دوڑ رہی تھی لیکن ایسا کوئی ہمدرد نہیں ملا کہ ڈاکٹر کو اس کے گھر ایمرجنسی تک بلا دیتا اس خاتون کو دہاڑے مار مار کر روتا دیکھ کر آخر ایک ورڈ بو آئے سے نہیں رہاگیا اس نے دیر رات میں بچے کوڈر پ لگا دیا اور چلا گیا، اس کے بعد کوئی نہیں آیا تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ماں کواحساس ہوا کہ اسے بچے کی روح ٹوٹ چکی ہے وہ پوری طرح خاموش ہو چکا ہے وہ صبح تک میرے بچے کو بچا لو ڈاکٹر صاحب یہ کہہ پوری رات چلاتی رہی رونے اور چلانے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا پوری رات وہ ڈاکٹر کا انتظار کرتی رہی اور جب صبح ہوئی تو ماں اپنے بچے کی لاش کو گود میں لیکر اپنے گھر چلی گئی.