اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 8 October 2016
2 پستول کے ساتھ اسلحہ اسمگلر گرفتار !
ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/اکتوبر 2016) دیوگاؤں کوتوالی کی پولیس نے پستول کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے بتایا کہ الیکشن کو دیکھتے ہوئے پکڑا بدمعاش اسلحوں کی سپلائی کر رہا تھا پولیس سپرنٹنڈنٹ كوتل کشور نے پولیس لائن میں کیس کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دیوگاؤں کوتوالی انچارج یوگیندر بہادر سنگھ فورس کے ساتھ مطلوبہ کی تلاش میں تھے کہ بڈھؤ بابا مندر کے پاس ایک شخص مشتبہ حالت میں اپنے ہاتھ میں ایک تھیلے لئے کھڑا تھا جب پولیس کی نظر اوپر پڑی تو وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنا چاہا جس کو دوڑا کر پکڑ لیا گیا پولیس نے جب اس جھولے کی تلاشی لی تو اس میں 2 پستول 32 بور اور 3 زندہ کارتوس غیر قانونی برآمد کیا گیا پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے اپنا نام پربھونارائن یادو ولد ستیا نارائن یادو، وارانسی کے تھانہ چوبے پور کی گرام سنہوار کا باشندہ بتایا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اسلحوں کی سپلائی کر رہا تھا پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے گروہ کے دیگر لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی.