اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دن دہاڑے بینک لوٹنے والے دو بدمعاش گرفتار، چار فرار !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 October 2016

دن دہاڑے بینک لوٹنے والے دو بدمعاش گرفتار، چار فرار !

سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــ مہراج گنج/ اعظم گڑھ(ائی این اے نیوز 8/ستمبر 2016) مہراج گنج تھانہ علاقے میں گزشتہ قبل بینک آف بڈودا سے 6.47 لاکھ روپیوں سے بھرا کیش باکس لوٹ کر فرار ہوئے لٹیروں کو پولیس نے روناپار تھانہ علاقے کے كولوا گاؤں میں ایک لٹیرے کی مڑئی پر چھاپہ مار کر دو لٹیروں کو گرفتار کر واقعہ کو بے نقاب کر دیا ان لٹیروں کے قبضے سے پولیس نے ایک لاکھ روپیہ، کیش باکس، پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کیا. غور طلب ہے کہ مہراج گنج تھانہ علاقے کے بینک آف بڑودہ کی رگھوپور شاخہ میں 30 ستمبر کو فلمی انداز میں تین کی تعداد میں آئے بدمعاشوں نے تابڑتوڑ فائرنگ کر دہشت پھیلانے کے بعد پسٹل کی نوک پر بینک کے کارکنان کو قبضے میں لے کر 6.47 لاکھ روپے سے بھرا کیش باکس ہی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے بینک میں ہوئی اس سنسنی خیز لوٹ کی واردات کے بعد پولیس کی دو ٹیمیں لٹیروں کی تلاش میں لگ گئی تھی اسی درمیان جمعہ کو پولیس نے اطلاع ملتے ہی روناپار تھانہ علاقے کے كولوا گاؤں میں واقع دھرمندر پاسی کی مڑئی پر چھاپہ مارا پولیس کی چھاپہ ماری سے مڑئی میں افرا تفری مچ گئی اس دوران پولیس نے دو لٹیروں کو گرفتار کر لیا جبکہ چار ڈاکوؤں طمنچہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مڑئی سے بینک کی کیش باکس، 1 لاکھ چار ہزار چار سو روپے، ایک پسٹل، کارتوس اور لوٹ کی تینگاڑی برآمد کیا گرفتار ملزمان میں پرمود یادو ولد رامشبد یادو دیوارا اسماعیل پور تھانہ روناپار اور برکت موریا ولد ستيانارائن موریا تھانہ جهاناگنج شامل ہے فرار ملزمان میں 5 ہزار کا انعامی مجرم دھرمیندر پاسی، رما شنکر عرف شنکر یادو، آدتیہ عرف دیپو یادو اور بھاگوت یادو شامل ہے وہی پولیس نے دعوی کیا کہ بینک لوٹ کی واردات کو تین لوگوں نے انجام دیا جبکہ تین دیگر اس لوٹ کے واقعہ کے سازش میں شامل رہے. فرار تمام ملزم لٹیروں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ لٹیرے اپنے ایک ساتھی کی ضمانت کے لئے لوٹ کے واقعہ کو انجام دیے ہیں جس کی جانچ کی جا رہی ہے اس واقعہ کو بے نقاب کرنے والی پولیس ٹیم کو 2000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا موقع سے بھاگے ہوئے چار افراد کے فرار کے تعلق پوچھ گچھ کرنے پر بتایا کہ تمام بدمعاش بھگوان ولد رامدھنی یادو، رہائشی-حیدرآباد، تھانہ-روناپار، اعظم گڑھ کے گینگ کے رکن ہیں.