اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گولی سے زخمی پردھان کی زیر علاج موت کے بعد مشتعل پردھانوں نے لگایا جام !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 October 2016

گولی سے زخمی پردھان کی زیر علاج موت کے بعد مشتعل پردھانوں نے لگایا جام !

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2016)بلریا گنج تھانہ علاقہ بگوار گاؤں کے پردھان کو گولی لگنے سے شدید زخمی کے بعد علاج کے دوران موت ہو گئی پولیس کی اس واقعہ میں ہو رہی لاپرواہی سے پردھان کی موت کے بعد تمام پردھان مشتعل ہو گئے ہیں لاش کے ساتھ پردھانوں نے مل کر ضلع اسپتال کے پاس جام لگانے کی کوشش کی لیکن معلومات پاکر بڑی تعداد میں پہنچے پولیس اور پی اے سی کے جوانوں نے فوراً جام کو ختم کرا دیا. غور طلب ہے کہ بلرياگنج تھانہ علاقے کے بگوار گاؤں کی پردھان کملیش یادو کو منگل کی رات میں کچھ بدمعاشوں نے سر میں گولی مار دی اور فرار ہو گئے تھے گولی سے شدید زخمی پردھان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی موت سے مشتعل پردھانوں نے لاش کو لے کر ضلع اسپتال پر جام کرنے کی کوشش کر رہے تھے کی بھاری تعداد میں پہنچی پولیس اور پی اے سی کے جوانوں نے پردھان کے لاش کو ایمبولینس سے گاؤں کے لئے روانہ کر دیا اور جام کو ختم کر دیا وہیں پردھانوں کا کہنا ہے پردھان کا مسلسل قتل ہو رہا ہے لیکن ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے آج جب پردھانوں نے میت کے اہل خانہ کو معاوضے اور حفاظت کے لئے جمع ہوئے پولیس اور انتظامیہ بھی اس کے خلاف ہو گئی اور ہم پر زبردستی کرنے لگی.