اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 7 October 2016
گولی سے زخمی پردھان کی اسپتال میں ہوگئی موت!
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر 2016) بلرياگج تھانہ علاقے کے بگوار گاؤں میں گزشتہ منگل کی رات موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی طرف سے کئے گئے قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی پردھان کی جمعرات کی رات ایک ہسپتال میں موت ہو گئی
بگوار گاؤں کے پردھان 40 سالہ کملیش یادو ولد رمائن یادو منگل کی رات اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھے تھے رات قریب ساڑھے نو بجے موٹر سائیکل سے آئے دو بدمعاشوں نے پردھان پر اسلحے سے فائر کر دیا سر میں گولی لگنے سے پردھان شدید زخمی ہو گئے ضلع ہسپتال سے ریفر کر دیئے جانے پر زخمی پردھان کو شہر کے لكچھی رام پور واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا اس معاملے میں زخمی کی بیوی كوشليا دیوی نے االیکشن کی دشمنی کی وجہ سے واقعہ کو انجام دینے کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں کے ہی مہندر ولد رامدرش سمیت چار لوگوں کے خلاف بلرياگج تھانے میں رپورٹ درج کرائی اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ادھر زخمی پردھان نے جمعرات کی رات علاج کے دوران دم توڑ دیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اس واقعہ کو لے کر بگوار گاؤں میں کشیدگی کی صورت حال بنی ہوئی ہے پردھان کے گھر کہرام مچا ہوا ہے میت کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بتائے گئے ہیں پولیس ملزمان کی تلاش میں ممکنہ مقامات پر دبش ڈال رہی ہے