اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 2 November 2016
آئندہ 12، 13 نومبر کو اجمیر میں ہونے والے جمیعة علماء ھند کے اجلاس عام کو کامیاب بنائیں: مولانا نورالہدیٰ قاسمی
سلمان کبیر نگری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر،سنت کبیر نگر (2/نومبر 2016) آئندہ 12اور 13نومبر کو راجستھان کے اجمیر شہر میں جميعة علماء ہند کا 33 ویں آل انڈیا اجلاس عام منعقد ہونے جارہا ہےجس میں پورے ملک سے ہر ریاست کےلوگ کثیر تعداد میں شریک ہوں گے اس اجلاس کی کامیابی کے لئےاور ضلع سنت کبیر نگرسے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جمیعة علماء کے ضلع صدر مولانا نورالہدی قاسمی نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سہ روزہ کے دورہ کےتحت کہریاواں ،گنواکھور ،برینیاں ،رکساں کلاں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف مواضعات کا دورہ کیا یواسنگھرش سمیتی کے کارگزار صدر وادبی مجلہ نئی روشنی کے مدیر تحریر سلمان عارف ندوی نے آئی این اے نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران جمیعة علماء ھند کے 33ویں اجلاس عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع مفتی وسیم احمد قاسمی ،جنرل سکریٹری ،مولانا ناصر ،صوفی سعید وغیرہ موجودتھے