اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 2 November 2016
اے آر سی ڈگری کالج میں بنیاد فاؤنڈیشن کی جانب سے دوسرا اسٹوڈے کیریئرگائڈنس کیمپ کا انعقاد!
سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر ،سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2016)بنیاد فاونڈیشن کی جانب سے دوسرا سٹوڈےٹ کیریئر گاڈےنس کیمپ مونڈاڈیہہ بیگ کے اے آر سی ڈگری کالج میں منعقد کیا گیا۔ اس میں سےسمریاواں بلاک حلقے کے مختلف اسکولوں کے کل 500 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔، ظفیر علی نے کہا کہ آج وسائل کی کمی نہیں ہے۔ نقل کے بھروسے ہرگز نہ رہےں۔انہوں نے وطن سے محبت کرنے اور مر مٹنے کا بھی سبق پڑھایا ساتھ ہی ہمیشہ خوش رہنے کی بھی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اچھا موقع بنیاد نے دیا ہے۔ جاڑے کا موسم مطالعہ کیلئے بہت مناسب ہے۔ اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہیں۔
اعجا زالحق ضلع معذور افسر بستی نے اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کے اخلاقی کو کبھی ٹھیس نہ پہنچائیں۔ کبھی بھی مایوس نہ ہو، مسلسل کوشش جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چھٹی بار کی کوشش میں پی سی ایس بنا۔ اب بھی آئی اے ایس بننے کا مقصد ہے۔ ایڈیشنل ضلع جج رائے بریلی افراق احمد نے کہا کہ پڑھنے کے ساتھ صحت مند رہنے پر بھی توجہ دیں، رٹو طوطہ نہ بنیں۔پڑھنے کے ساتھ تفریح کرنے کی بھی انہوں نے صلا ح دی۔ اس علاقے میں ہونہا روں کی کمی نہیں ہے۔ والدین کے ساتھ اساتذہ کا احترام ضروری ہے۔ فوجی کی طرح طالب علم کی زندگی میں تیار رہیں، نظم و ضبط میں رہیں۔ اس موقع پر بچوں نے انجینئر ،ڈاکٹر، آئی اے ایس، پی سی ایس اور دیگرمقابلہ جاتی امتحان کے سلسلے میں سوال کئے۔اس موقع پر قمرے عالم صدیقی، شکیل احمد، ڈاکٹر بدرے عالم، شمشیر احمد مینیجر، محمد احمد، شیلندر کمار، مناظرر باری، محمد اعظم، افراق احمد، معراج احمد، فیض الرحمان، فضیل احمد ندوی، وغیرہ خاص طور پر موجود رہے۔اس پروگرام میں الہدایہ پبلک اسکول سےسمریاواں، الحرا گلوبل اکیڈمی سےسمریاواں ، این اےم بڑھیا معافی، اےم، این سونوراغوثی، این کے تلجا، ہیپی آل لوہرولی، دی شان پبلک اسکول دودھارا، پوپی ایس بھنگوراہرانی ، علی حسن انٹر کالج پےڈی، زہرہ فیض عام انٹر کالج باغ نگر سمیت 30 اسکولوں کے 500 سے زائد طالب علم طالبات شامل ہوئے۔