اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 2 November 2016
انتظار کی گھڑیاں ختم !!!
آج ہوگا جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید میں چوتھا جلسہ دستاربندی، تیاری اور انتظامات مکمل، مہمانوں کی آمد شروع !
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 3/نومبر 2016) وہ وقت مسعود آہی گیا جس کا سب کو انتظارتھا، یعنی جامعہ شیخ الہند قاسم آبادانجان شہید اعظم گڑھ کا چوتھا جلسہ دستاربندی آج بتاریخ 3/نومبر2016بروز جمعرات بعد نماز عشاء پورے تزک احتشام کے ساتھ منعقد ہوگا، جلسے کے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، دارالعلوم دیوبند سے طلبہ کا ایک وفد جامعہ میں حاضر ہوچکا ہے جن کی دستاربندی ہونی ہے، حفظ وقرات سے فارغ ہونے والے کل طلبہ کی تعداد 198 ہے جنکی دستاربندی علمائے کرام کے ہاتھوں سے ہوگی حضرت مولانا عابد صاحب اعظمی نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جلسہ انشاءاللہ وقت مقررہ پر بعد نماز عشاء شروع ہوجائیگا، جلسے کی صدارت دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور جامعہ کے سرپرست حضرت مولانا عبدالحق صاحب اعظمی فرمائیں گے، دیگر علماء کرام میں مولانا لیاقت علی قاسمی شیخ الحدیث مصباح العلوم کوپاگنج مئو، مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند اورمولانا ابوذ عبدالرب صاحب مدنی استاد حدیث جامعةالرشاد اعظم گڑھ ایمان افروز خطاب فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ کے ناظم مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی انجام دیں گے، تمام برادران اسلام سے اجلاس میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے، مہمانوں کیلئے طعام کاانتظام رہیگا.