اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انقلابی نوجوان شاعر اسعد بستوی 3 نومبر کو بلگام کرناٹک کے ادب نواز سامعین سے روبرو ہونگے !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 2 November 2016

انقلابی نوجوان شاعر اسعد بستوی 3 نومبر کو بلگام کرناٹک کے ادب نواز سامعین سے روبرو ہونگے !

ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــ بستی(آئی این اے نیوز 3/ نومبر 2016) بلگام کرناٹک میں آج انقلابی نوجوان شاعر جناب اسعد بستوی صاحب کی آمد ہوگی اسعد بستوی کے تمام چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ بلگام کے اس تاریخی ساز مشاعرہ میں شرکت کرکے اسعد بستوی صاحب کے جذبات اور احساسات کو سنے تاکہ وہ فرقہ پرستوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ کی ترجمانی کرتے رہیں واضح رہے کہ اسعد بستوی صاحب نے ہندوستان کے ہر مشاعرہ میں قوم و ملت پر ہونے والے ظلم کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور وہیں تمام برادران وطن سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی ہے اس وقت مشاعرہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے شاعروں میں اسعد بستوی صاحب کا نام سارے فہرست میں شامل ہے آئی این اے نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسعد بستوی کے چھوٹے بھائی شعیب اختر نے کہا ہمارے مسلمان عورتوں کے ساتھ جو نا انصافی ہو رہی ہے اس کو بھی اسعد بستوی صاحب اپنے شاعری کے ذریعہ مودی حکومت کو منہ توڑ جواب دیں گے اور نجیب احمد کی گمشدگی پر بھی کرینگے سوال، منہاج انصاری کے اہل خانہ کا درد بیان کرینگے شعیب اختر نے کہا اور بہت سے ایسے ظلم ہیں جیسے بھوپال میں فرضی انکاونٹر کی بھی لینگے خبر غور طلب ہے کہ اس مشاعرے کی نظامت نقیبِ ہندوستان عالیجناب نظر بجنوری صاحب فرمائینگے.