اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عشرت جہاں اور بٹلہ ہاؤس کی طرح فرضی ہے بھوپال انكاؤنٹر: شاہد بدر فلاحی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 3 November 2016

عشرت جہاں اور بٹلہ ہاؤس کی طرح فرضی ہے بھوپال انكاؤنٹر: شاہد بدر فلاحی

ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ/(آئی این اے نیوز 3/نومبر 2016) ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی نے بھوپال مڈ بھیڑ سانحہ مکمل طور فرضی بتایا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے انہوں نے کہا ہے 27 ستمبر 2001 میں اسٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ آف انڈیا سیمی پر پابندی لگا تب وہ ہی اس کے قومی صدر تھے دعوی کیا کہ اس کے بعد سے تنظیم کا کوئی وجود نہیں ہے سوال اٹھایا ہے کہ ابھی جو مارے گئے ہیں وہ اس وقت سیمی کے ممبر تھے یا نہیں یہ تو ریکارڈ سے پتہ چلے گا خطرناک دہشت گرد تھے تو ایک ساتھ کیوں رکھے گے انهوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر مارے گئے آٹھوں دہشت گرد اتنے خطرناک دہشت گرد تھے تو ان کے ساتھ ایک بیرک میں کیوں اور کس طرح رکھا گیا خدشہ ظاہر کیا کہ ملک کی انتہائی محفوظ جیل کے کئی تالوں کو ایک رات میں کوئی شیل یا توڑ پائے گا یہ ناممکن ہے اس کے بعد اتنی اونچی دیوار وہ کس طرح پھاند گئے یہ بھی سوال ہے جنگل میں لے جاکر تصادم میں مارا گيا جناب فلاحی نے الزام لگایا کہ رات میں ہی قیدیوں کو جنگل میں لے جاکر تصادم میں مار دیا گیا یہ کچھ ایسی ہی فرضی تصادم ہے، جیسے عشرت جہاں اور بٹلہ انکاؤنٹر تھا وہیں تلنگانہ میں پیشی پر لے جاتے وقت فرار ہونے کی بات کہہ کر ہتھکڑی لگے مسلمانوں کو مار دیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال تصادم میں تمام جیل حکام کو گرفتار کر سخت پوچھ تاچھ کی جائے.