اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شریعت میں مداخلت برداشت نہیں : محمد وسیم خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 November 2016

شریعت میں مداخلت برداشت نہیں : محمد وسیم خان

سلمان کبیر نگری ـــــــــــــــــــــــــــــ بلواسینگر/سنت کبیر نگری(آئی این اے نیوز 4/ نومبر 2016) مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شرعی قوانین میں تر میم یا مداخلت ہرگز برداشت نہیں کر سکتا یہ ملک مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا گلدستہ ہے تمام مذاہب اپنے اپنے پرسنل لاء کے مطابق زندگی گزارتے اور عمل کرتے ہیں یہ حق انہیں آئین ہند دیتا ہے ، مزکورہ خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سنت کبیرنگر کے ضلع جنرل سکریٹر ی محمد وسیم خان نے آئی این اے نیوز کے نمائندہ سے اپنی رہائش گاہ پر کہی،انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات سے عین قبل اکثریتی فرقہ کو متحد کر کے ان کے ووٹ حاصل کرکے اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے لیکن یہ خواب بی جے پی کا کبھی سچ نہیں ہوگا.