اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 4 November 2016
ہزاروں لوگوں کی دعاؤں کے ساتھ جامعہ شیخ الہند کا چوتھا اجلاس عام اختتام پزیر!
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــ
سگڑی/ اعظم گڑھ( آئی این اے نیوز 4/نومبر 2016) اعظم گڑھ کا ایک شہرت یافتہ ادارہ جامعہ شیخ الہند میں کل ایک جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے 198 حفاظ و قراء کے سروں پر علماء کرام کے ہاتھوں دستار سے نوازا گیا اس اجلاس عام کا آغاز مولوی محمد احمد خيراباد سابق متعلم جامعه هٰذا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نورالدین سلمہ متعلم عربی پنجم نے شان رسول میں نعت پاک پیش کی.
مولانا ابوزر عبدالرب صاحب مدنی نے "خيركم من تعلم القرآن وعلمه" كی روشنی میں کہاں کہ ایک حافظ کو اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن دس لوگوں کی سفارش کا حق عطا کریں گے
مفتی محمد راشد صحب اعظمی اور مولانا لیاقت صاحب قاسمی نے بھی قران و احادیث کی تعلیم اور مدارس عربیہ كا قيام اسکی بقاء اور تحفظ اور انکی خدمات کا تزکرہ کرتے ہوے جامعہ کے معیارِ تعلیم اور اساتذہ کی محنت و لگن کو سراہا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی
نیز جامعہ کے مؤقر استاد حافظ محمد اشرف علی صاحب محمد آبادی کے قلم سے لکھے ہوئے ترانہ بنام دستاربندی کو افضال احمد محدآباد متعلم عربی پنجم و محمد ارشد متعلم عربی سوم نے پیش کر کے قرب و جوار سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں کے دلوں کو موہ لیا
غور طلب ہے کہ جلسے کی نظامت ناظم جامعہ نے اور خطبہ استقبالیہ مولانا شفیق صاحب قاسمی استاد جامعہ ھذا نے پیش کیا جلسے کا اختتام مولانا شیخ عبد الحق استاد حدیث دارالعلوم دیوبند کی دعاء پر ہوا
اخیر مین مھتمم جامعہ و حافظ انیس صاحب قاسمی نے تمام مہمانو ن کا شکریہ ادا کیا.