اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جان مانگو تو جان دے دیں مال مانگو تو مال دے دیں| مگر ہم سے نہ ہو سکے گا نبی کا جاہ و جلال دے دیں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 November 2016

جان مانگو تو جان دے دیں مال مانگو تو مال دے دیں| مگر ہم سے نہ ہو سکے گا نبی کا جاہ و جلال دے دیں

از قلم: شعیب اختر بستوی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مکرمی! موجودہ حکومت ہماری مسلم ماؤں بہنوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی ہے ہمارے شریعت کے اندر مداخلت کرنا چاہتی ہے لیکن اس حکومت کو یے نہیں معلوم کہ یہ قانون اللہ کا بنایا ہوا قانون ہے کسی انسان کا نہیں ہے. دوستوں! ہم سب کو یہ طے کرکے چلنا ہے کہ جب تک ہمارے جسم میں اک قطرہ بھی لہو ہے تب تک انشاءاللہ اسلام کے قوانین میں تبدیلی نہیں ہو سکتی اور اگر بر سرِ اقتدار حکومت اپنی ان ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آئیگی تو اس ملک کا کوئی بھی صاحبِ ایمان خاموش نہیں بیٹھے گا. ہم بہت صبر کرتے چلے آئے ہیں صاحب لیکن شریعت کے اندر اگر مداخلت ہوگی تو ہم کبھی نہیں صبر کر سکتے ہیں چاہے آپ ہماری جان کیوں نہ لیلو بقول اسعد بستوی 🔷اسلام کی عظمت پہ اگر آنچ بھی آئی🔷 🔷ہم سر پہ کفن باندھ کے تیار رہیں گے 🔷 میری آپ سے گزارش ہے کہ ہم سب بلا تفریق مذہب و ملت مسلم پرسنل لاء کی حمایت میں آگے آئیں اور مسلم پرسنل لاء کی تحریک کا حصہ بنیں اور اپنے دوست و احباب کو اس تحریک کا حصہ بنائیں. بقول ندیم شاد کے 🔷سب مل کر آواز اٹھائیں تو کچھ چاند پہ رعب پڑے🔷 🔷میں تنہا جگنوں ہوں میرے چلّانے سے کیا ہوگا🔷 اس لئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان اپنے اپنے مسلک کے تحفظات کے ساتھ اس مسئلے پر متحد ہوں اور موجودہ حکومت کو ایک پیغام دیں کہ اگر چہ ہمارے مسلک الگ الگ ہیں لیکن ایک کلمے کی بنیاد پر ہم ایک ہیں. یہ چار مصرع میں ایک پیغام ہے امید ہے کہ اس پیغام پر آپ عمل کرینگے کیونکہ اس وقت ہمیں آپسی اختلاف کو ختم کرکے بھائ چارہ کی بہت سخت ضرورت ہے نہیں تو آئے دن ہم اور کوئی نہ کوئی مصیبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں. 🔵ہر جنگ جیت جائیں گے لیکن یہ شرط ہے 🔵 🔵مسلک کے نام پر کوئی تقسیم نہ ہوگا 🔵 🔵جب تک ہمارے جسم میں اک قطرہ لہو ہے 🔵 🔵اسلام کا قانون بھی ترمیم نہ ہوگا 🔵