اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے: مولانا انیس الرحمٰن قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 November 2016

متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے: مولانا انیس الرحمٰن قاسمی

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــ سہارنپور(آئی این اے نیوز 15/نومبر 2016) سہارنپور کے موضع پیکی میں اصلاحی معاشرہ کے عنوان سے ایک اصلاحی کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی ناظم تعلیمات کاشف العلوم چھٹملپور اور نظامت کے فرائض مفتی گل صنوبر قاسمی نے انجام دیئے پروگرام کا آغاز شاعر اسلام سفیان فلاحی کی نعت پاک سے ہوا. عوام کو خطاب کرتے ہوئے المعہد اسلامی کے استاذ حدیث مولانا انعام اللہ قاسمی نے کہا کہ شادیوں میں بیجا خرچ کرنے سے بچیں اور سنت رسول ﷺ کے مطابق اپنی زندگی گذاریں. مولانا عبد اللہ قاسمی استاذ المعہدالا اسلامی مانک مئو نے اپنے پر مغز بیان میں کہا کہ اپنے بچوں کو اسلامی ماحول میں ڈھالو اور اپنے گھروں میں تلاوت کلام اللہ اور سنت نبوی سے اپنے گھروں کو آراستہ کرو. مفتی عطاءالرحمٰن جمیل قاسمی نے بھی مختصر مگر جامع بیان کیا اخیر میں پروگرام کے کنوینر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی امام و خطیب جامع مسجد پیکی نے تمامی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ ہر مہینے ان شاءاللہ مختلف دیہی علاقوں میں اسی طرح کے دینی اصلاحی مجلسوں کا انعقاد ہوتا رہے گا پروگرام کا اختتام مولانا ناظم قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا.