اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 27 November 2016
دال ہی پوری کالی ہے !
ازقلم: سلیم صدیقی پورنوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کل ہندوستان میں بی جے پی سرکار اک پاکستانی اسکالر کی خوب آؤ بھگت کررہی ہےـ آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے لوگوں نے اسے سر پہ چڑھا رکھا ہے ـ اس کو مکمل تحفظ پہونچانے کی خاطر خاص سیکیورٹی گارڈز کو متعین کیا گیا ہے ـ اس کو اعزازی مہمان بنا کر عیش و عشرت کی تمام چیزیں مہیا کی گئی ہیں ـ اس سے بات کرلینا ملاقات کرلینا یا صرف اس کا دور سے ہی نظارہ کرلینا بھکت لوگ خوش نصیبی سمجھ رہے ہیں ـ بھگوائی میڈیا و ٹی وی اینکروں کا تو کچھ پوچھنا ہی نہیں وہ سارے مدعوں کو چھوڑ کر اس کی ہر بات کو ہر ہندوستانی تک پہونچانا اپنا صحافتی فرض سمجھ رہے ہیں ـ جانتے ہیں کیوں!!!!
اس لیے کہ وہ کھلے عام اسلام کا مذاق اڑاتا ہےـ اسلامی احکام کے خلاف کھل کر ہفوات بکتا ہے ـ دینداروں کو گالی دیتا ہے ـ عوام کو علماء سے برگشتہ کرکے انہیں دور رہنے کی نصیحت کرتا ہےـ اسلامی نام سے چڑھتا ہے اس پر اپنے مرحوم باپ کو بھی کوستا ہے کہ میرا نام امت، اجئے، مودی اور وجیے کیوں نہیں رکھا؟
میرا نام فاتح اندلس کے نام پر کیوں رکھا؟
مکہ مدینہ کا شدید ترین مخالف ہے ـ ہندوستانی مسلمانوں کو دیش دروہ اور پاکستانی مسلمانوں کو دہشت گرد کہتا ہے ـ اسے پاکستان سے اتنا ہی چڑھ ہے جتنا کہ کسی مسلمان کو شرک و بت پرستی سے ـ اور وہ اپنے دہریہ ہونے کا اظہار بھی کرچکا ہےـ صلاح الدین ایوبی و اسلامی سلاطین کو سخت زبان میں گالی دیتا ہےـ امریکہ کی تعریف میں زمین و آسمان کو ایک کرنا اپنی عقلمندی سمجھتا ہے ـ اپنی بیٹیوں کو کرشچن سے شادی کرواکر وہ اتنا ہی خوش ہے جتنا کوئی مسلمان حج کرکے ہوتا ہےـ
وہ کہتا ہے ہندوستان کو ویسا ہی جمہوری ملک بننا چاہیے جیسا کہ فرانس ہے وہاں کوئی دھرم نہیں ہےـ
آپ میری باتوں کو جھوٹ تو نہیں سمجھ رہے ہیں؟!
یقین نہ ہو تو بھکتوں سے طارق فتح کا نام پوچھ لیجیے وہ اس کا نام بعد میں بتائیں گے آپ کی زبان پہلے چومیں گے ـ
بی جے پی اورکٹرپنتھی ہندؤوں کو جو میر صادق و میر جعفر کی تلاش تھی شاید وہ مکمل ہوتی نظر آرہی ہے ـ مختار عباس، شاہنواز حسین، سلیم خان اور ایم جے اکبر سے وہ کام نہیں ہو سک رہا تھاـ اس لیے اسلام کے خلاف سازش میں اس کی بھرپور مدد لی جا رہی ہے ـ اس سے اسلام کے خلاف بولوائی جارہی ہےـ اور سب سے بڑی بات یہ ہے وہ مودی کا تلوا چاٹتا ہے س وقت ہندوستان کی سب سے بڑی دیش بھکتی یہی ہے کہ مودی کی جتنی ہوسکے تعریف کی جائے اور یہ کام طارق فتح کر رہا ہے ـ
آپ سے اک سوال ہے؟
جو بی جے پی اسلام کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے ـ جو مسلمانوں کو گرفتار کرکے زدو کوب کرتی ہےـ انکاؤنٹر کے نام پر بے مسلمانوں کو موت کی نیند سلاکر شرمندہ نہیں ہوتی ـ جو پاکستان کا نام سنتے ہی جل کر کویلا ہوجاتی ہےـ جس پارٹی کے لوگ اپنے باپ کو غرض کے تحت بیچ سکتے ہیں ـ وہ لوگ اگر کسی مسلمان کی عزت کررہےہیں ـ
جو لوگ اپنی بیٹیوں کو اپنے مطلب کیلیے استعمال کر سکتے ہیں وہ لوگ اسلامی مفکر کو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں ـ جو شخص اپنی ۹۷سالہ ضعیفہ ماں کو بھی تجارت کی منڈی میں بے آبرو کرتا ہے وہ شخص اگر کسی مسلمان کو پلکوں پر بٹھاتا ہے اور اسے اعزازی مہمان بناتا ہے ... ......تو لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے
دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ دال ہی پوری کالی ہے.