اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 27 November 2016
بلاک بلہر کے موضع برینیاں میں تعزیتی نشست کا انعقاد!
سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر،سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 27/نومبر 2016) ترقیاتی بلاک بلہر کے موضع برینیاں میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نئی روشنی مجلہ کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری کے خسر اطیع اللہ اور امتیاز احمد ندوی کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کااظہار کیا گیا جس کی صدارت ابوبکر مظاہری صاحب نے کی جبکہ نظامت صوفی سعید صاحب نے کی ابوبکر مظاہری صاحب نے کہا کہ مرحوم اطیع اللہ بڑے نیک سیرت پابند صوم وصلوۃ غریب پرور مہمان نواز ، خدا تر س اور بلند اخلاق کے حامل تھے محمد زاہد قاسمی نے کہا مرحوم امتیاز احمد ندوی نے تپہ اجیار میں ایک اقامتی درسگاہ قائم کر کے اس علاقہ پر بہت احسان کیا اور ان کو پروان چڑھانے کے لئے بہت جد و جہد کی اللہ تعالٰی ان حضرات کو جنت الفردوس میں بہترین جگہ عنایت فرمائے اور حضرات کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے طلبہ واساتذہ نے قرآن خوانی کر کے ایصال ثواب کیا نشست میں عدنان احمد، حافظ محمد حسین، ماسٹر صابر علی، حافظ عابد علی، سفیان قمر، وغیرہ موجود رہے.