اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شبلی کالج اعظم گڑھ میں طلبہ یونین انتخابات کا ہوا اعلان، 13 کو نامزدگی، 18 کو ہوگی پولنگ !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 December 2016

شبلی کالج اعظم گڑھ میں طلبہ یونین انتخابات کا ہوا اعلان، 13 کو نامزدگی، 18 کو ہوگی پولنگ !

رپورٹ: سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/دسمبر 2016) اعظم گڑھ شہر میں واقع شبلی نیشنل پی جی کالج میں طلبہ یونین انتخابات کا اعلان آج کر دیا گیا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غیاث اسد خاں نے اس کے لئے انتخابات حکام کو نامزد کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی کرایا پرنسپل ڈاکٹر غیاث اسد خاں کے مطابق معاشیات کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد کو الیکشن افسر اس کے علاوہ 5 اسسٹنٹ الیکشن افسران بھی نامزد کیا گیا گیا ہے جس میں شعبہ ہندی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر الطاف احمد، شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن خاں، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شفقت علاء الدین اور فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کو اسسٹنٹ الیکشن نامزد کیا گیا ہے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر محمد خالد نے طلبہ یونین انتخابات کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے انتخابات نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کی شبلی نیشنل کالج کے طلبہ یونین انتخابات کا اندراج 13 دسمبر، 14 دسمبر کو نامزدگی اسی دن نام واپسی ہوگا کالج انتخابات تیاری کیلئے 16 اور 17 دسمبر کو بند رہے گا 18 دسمبر کو صبح 8.30 بجے سے 1.30 بجے دوپہر تک پولنگ ہوگی اور اسی دن دوپہر 2.30 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا کام شروع کیا جائے گا منتخب سرٹیفکیٹ اور حلف برداری 18 دسمبر کو انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کیا جائے گا الیکشن افسر نے کہا کہ شبلی نیشنل کالج انتخابات میں سخت انتظام رہے گا تمام طلبہ یونین انتخابات لڑنے والے امیدوار یونیورسٹی کی طرف سے مقررہ کمیٹی کے سفارشات کے ساتھ نامزدگی کریں گے اور کالج انتظامیہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے طلبہ یونین انتخابات کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو بھی بھیجی جا رہی ہے.