اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 10 December 2016
اسكارپيو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی دردناک موت !
رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو ناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 10/ دسمبر 2016) مئو تھانہ کوتوالی کے تحت منشی پورہ برج پر موٹر سائیکل اور اسكارپيو کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار کی دردناک موت ہو گئی معلومات کے مطابق ممنشی پورہ مكھنوا رہائشی محمد ابوذر پیشہ سے کھانا پکانے کا کام کرتا تھا جمعہ کی رات تقریبا 12 بجے وہ گرہست پلازہ میں کھانا پکا کر اپنے ساتھیوں کو ان کے گھر پہاڑ پورہ چھوڑ کر اپنے گھر جا رہا تھا جیسے ہی وہ منشی پورہ برج کے بیچوں بیچ پہنچا ہی تھا کہ سامنے سے آنے والے اسكارپيو نے ٹکر مار دی ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ وہ گیارہ ہزار بولٹ بجلی سے ٹكراتے ہوئے برج سے نیچے زمین پر جا گرا مقامی لوگوں نے 108 پر فون کر ضلع اسپتال پہنچایا حالت سنگین دیکھ کر ڈاکٹر نے بنارس ریفر کر دیا.جہاں علاج کے دوران موت ہو گئی.