اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانوں پر ظلم کی وجہ خود ہماری کوتاہیاں ہیں: قاری عبد الرحمٰن الخبیر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 December 2016

مسلمانوں پر ظلم کی وجہ خود ہماری کوتاہیاں ہیں: قاری عبد الرحمٰن الخبیر

® محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حیدرآباد(آئی این اے نیوز 11/دسمبر 2016) قاری عبد الرحمٰن صاحب مہتمم دارالعلوم رشیدیہ "عید میلادالنبی و پیغام محبت کانفرنس" میں عوام النّاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ہم پر ظلم ہو رھا ھے یہ اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نہ کرنے کیوجہ سے ہو رھا ھے کہیں اذان پر پابندیاں تو کہیں داڑھی رکھنے کیوجہ سے دہشت گردی کا الزام تو کہیں عیدمیلادالنبی کے جلسے کرانے کیلئے حکومتِ ہند کا اجازت نہ دینا یہ سب ھمارے اعمال میں کوتاھی کرنے کیوجہ سے ہو رھا ھے نوجوانوں سے مخطاب ہو کر کہا کہ یہ نوجوان پوری سال نہ جانے کہاں رھتے ھیں یوں معلوم ہوتا ھے کہ ربیع الاوّل کے مہینے میں ھی انکے اوپر عبادات فرض کئے گئے ھیں جب ربیع الاوّل کے مہینے کا چاند نظر آتا ھے اسی کے ساتھ ساتھ انکے چہرے بھی مسجدوں میں نظر آتے ھیں پوری سال یہ کہاں رھتے ھیں؟ کیا صرف ربیع الاوّل میں ھی نمازیں فرض ھیں اور مزید نوجوانوں کو ہمت دلاتے ھوئے کہا : اے نوجوانوں! اگر تم سب جس طرح ربیع الاوّل کے مہینے میں نماز کی پابندی سنّتوں کی پابندی درود پاک پڑھنے میں پابندی کرتے ھو اسی طرح پوری سال پابندی کرتے رہے تو میں مکمل یقین کے ساتھ کہتا ھوں کہ آذان پر پابندی لگانے والا مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کرنے والا شریعت میں مداخلت کرنے والا داڑھی اور ٹوپی لگانے والوں کو دھشت گرد بتانے والا ظالم بادشاہ ہلاک ہو جائے گا برباد ھو جائے گا اور مسلمانوں کے اندر پر سکون و پر امن ماحول پیدا ھو جائے گا لیکن کب جب ھم نمازوں کی پابندی سنّتوں کی پابندی محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلّم کی لائی ھوئی شریعت پر مکمّل طور سے عمل پیراں ہوں گے.