اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 11 December 2016
صفائی نہ ہونے پر حسن پورہ کے نوجوانوں نے حاضری سینٹر پر کیا ہنگامہ!
® ثاقب اختر مالیگاؤں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ناسک/مالیگاؤں(آئی این اے نیوز 11/دسمبر 2016) سٹی پولیس اسٹیشن کے تحت حسن پورہ میں صاف صفائی نہ کرنے پر جمال ناصر گروپ کے نوجوانوں نے حسن پورہ بھاگ نمبر 3 حاضری سینٹر پر ہنگامہ کر اور مشاورت چوک کا روڈ جام کر صفائی ستھرائی کی مانگ کی.
سٹی پولیس انچارج آنے کے بعد پولس والوں سے جمال ناصر صاحب نے گفتگو کی اور محلہ کی پریشانیوں کو بتایا دو دن بعد تہوار ہے اور محلہ میں گندگی کا انبار لگا ہے بچے بیمار ہو رہے ہیں سٹی پولیس کے اہلکار بھی محلہ حسن پورہ میں صاف صفائی نہ ہونے کی بات سن کر غصہ میں آگئے.
واضح رہے کہ مہینوں سے حسن پورہ میں صفائی مکمل نہیں ہوتی غصہ میں نوجوانوں نے کیا حاضری سینٹر کا گھیراؤ کر دیا جمال ناصر گروپ حسن پورہ کے نوجوانوں نے ٹریکٹر اور صفائی کرنے والوں کو لیکر ہی واپس ہوئے. حسن پورہ میں دونوں کارپوریٹر تیسرا محاذ کہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے یہ وارڈ لاوارٹ ہے مئیر بھی تیسرا محاز کا اسٹینڈنگ چیئرمین بھی تیسرا محاز کا پھر بھی ان ہی وارڈ کی عوام پریشان ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ آنے والے کارپوریشن الیکشن میں عوام ضرور ایسی پارٹی کی امیدواروں کو شکست دے گی. ہنگامہ کرنے والوں میں سے قاری لئیق احمد، واحد وائرمین، ابو طالب ، ابو بکر بھائی ، ابو شاکر ، ابو زید ، محمد عرفان ، محمد انجم، فہیم اختر ، نوید اختر ، مبشر اختر ، ریحان احمد ، اعظم اختر، عبدالرشید، رفیق مقادم ، عبدالواحد چاچا ، جمیل وائرمین ، ابو طلہ ، اشتیاق ویلڈر ، ابوتوحید ، فیضان اختر، امین مشتری ، محمد شاکر ، حاجی خلیل، اسماعیل پلمبر، اشتیاق موتی وغیرہ شامل رہے.