اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلاعنوان...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 December 2016

بلاعنوان...

ازقلم: ایم ودود ساجد ـــــــــــــــــــــــــــــ آخرکار قاتل بشارالاسد اسلام اور مسلمانوں کے دوازلی دشمنوں' روس اور ایران کی دہشت گردی کے سہارے حلب کے شہریوں' بوڑھوں ' بچوں اور خواتین کو برباد کرنے میں کامیاب ہوگیا... ایران نے تو معاہدہ کے باوجود "باغیوں" کو حلب چھوڑنے نہیں دیا اور بچے کھچے نہتوں کو بھی کچلنے اور جلاکر راکھ بنانے پر آمادہ ہے....اس ضمن میں وہ اپنے آقا روس کا بھی کہنا نہیں مان رہا ہے...اقوام متحدہ نے اس اہم مسئلہ پر فرانس اور برطانیہ کے مطالبہ پر دوگھنٹے تک بحث کی ہے... میں نے عالمی امور اور خاص طور پر شام کے قضیہ پر گہری نظر رکھنے کے لئے مشہور ایک مسلم دانشور کو لکھا کہ" اس وقت مسلم دنیا ' خاص طور پر عرب ممالک تین بدترین طاقتوں......امریکہ' روس اور ایران ......کے شکنجہ میں ہیں....." اس دانشور نے میرے اس تجزیہ سے اتفاق کیا..... حیرت ہے کہ اس وقت وہ روس' ایران کے لئے وقت کا سب سے بڑا انصاف پسند ' عالمی امن کا ٹھیکیدار اور متقی وپرہیزگار بنا ہوا ہے جو ایران عراق جنگ کے دوران ایران کا مخالف بنا ہواتھا...کیا اس لئے کہ وہ 12 فیصد علویوں کے نمائندہ 'قاتل' بشارالاسد کے ساتھ مل کر 74 فیصد سنی شامیوں کی زندگی جہنم بنارہا ہے؟