اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نجیب گمشدہ یا اغوا ؟؟؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 December 2016

نجیب گمشدہ یا اغوا ؟؟؟

✍ عزیز برنی ــــــــــــــــــــــــــــ نجیب گمشدہ نہیں ہے اسے اغوا کیا گیا ہے ۔اس لئے اس سمت میں سوچنا ہوگا ۔ دہلی پولیس سے جواب طلب کرنا ہوگا کہ انہوں نے نجیب کی تلاش میں اب تک کیا کیا۔اسکی پوری رپورٹ پیش کرے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے اسٹوڈنٹ کی تلاش کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے اور آگے کیا کرنے جا رہے ہیں۔کیا اس ایشو پر کوئی نجیبsearch committee قائم کی؟ اگر ہاں تو اس committee میں کون کون لوگ شامل ہیں ان کے ناموں کو سامنے لایا جائے ۔ نجیب issue کو یونیورسٹی نے اپنے prestige پوائنٹ بنایا یا نہیں ۔کیونکہ یہ یونیورسٹی کے وقار کا سوال ہے اور اگر اس سمت میں کوئی توجہ نہ دی گئی تو پوری دنیا میں پیغام جائے گا کہ JNU اپنے student کا خیال نہیں رکھتی ہے ۔اور اگر یہ تاثر پھیل گیا تو عوام اسے اپنے بچوں کے لئے غیر محفوظ ادارہ سمجھیں گے ۔ دہلی پولس سے اور خاص کر دہلی کے لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ صاحب سے یہ سوال کیا جانا چاہئے کہ انہوں نے اس پورے معاملے میں اب تک کیا کیا ؟ کیا اپنے ہم نام کے لئے پولیس سے کوئی رپورٹ طلب کی ؟؟؟؟؟؟ اگر نہیں تو کیا اب دہلی ہائی کورٹ کی دہلی پولس کے پھٹکارکے بعد دہلی پولس سے جواب طلب کرینگے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجری وال اور نجیب جنگ دہلی پولس کو لیکر اکثر آمنے سامنے رہے ہیں  کیا وزیر اعلیٰ دہلی نے نجیب معاملے پر اپنی ریاست کے ایک طالب علم کی گمشدگی پر کوئی پیش رفت کی کیا کانگریس کی سابق وزیراعلیٰ یا انکی پارٹی نے کوئی قدم اٹھایا؟ ۔  میں عزیز برنی یہ سوال کیوں اٹھا رہا ہوں ؎ ایک مثال :  بہار کے ایک نوجوان کو ممبئی پولس نے گولی ماردی تھی اپنے ریاست کے ایک نوجوان پر ہوئے ظلم کو لیکر وزیراعلیٰ بہار نتیش کمارمرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اور لالو پرساد یادو تینوں ایک منچ پر ممبئی میں تھے جبکہ ان میں آپسی اختلافات بھی تھے ۔کیا دہلی کی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے ایک منچ پر آکر دہلی ہائی کورٹ کی دہلی پولیس کے پھٹکار کی روشنی میں ایک رپورٹ بنا کر پھر جواب طلب کرینگے ۔وزیر اعلیٰ کیجریوال پہلے بھی بہت سے معاملے کو لیکر دھرنے پر بیٹھے تھے کیا نجیب کے معاملے کو لیکر پھر سے دھرنا کرینگے ….؟  میں عزیز برنی پہلے ایک ہندوستانی مسلم ہوں پھرصحافی اور پھر سیاست دان  اس وقت ان تینوں حیثیت میں واضح طور پر کہوں تو پیس پارٹی کے قومی ترجمان اور جنرل سکریٹری کی کی حیثیت سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ نجیب معاملے پر پر کسی بھی ہم خیال سیاسی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔  نجیب معاملے پر ایک کمیٹی قائم ہو جو ان تمام سوالوں کو سامنے رکھ کر کام کرے انکے علاوہ جو بہتر مشورہ ہو انکی روشنی میں کام کرے ۔ یہ کمیٹی committee ان سب کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرے جنہوں نے نجیب کے ساتھ مار پیٹ کی تھی ۔  نجیب کے معاملے میں اسکے اغواکی رپورٹ درج کرائی جائے اور ABVP کے ان لڑکو ں کے نام سامنے لائے جائیں اور انکے خلاف رپورٹ درج کرے اور کارروائی کرکے انکو گرفتار کرے اور پتہ لگائے کہ کیوں انہوں نے یہ کام کیا ؟ اور نجیب ہے کہا ں ۔؟ یہ انہوں نے کس کے اشارے پر کیا اور انہیں کس کی سر پرستی حاصل ہے ۔؟