® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جنوری 2017) اعظم گڑھ شہر میں ٹھنڈ کے اور کوہرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے سابق نائب تحصیلدار ونود کمار شریواستو کے گھر سے 50 ہزار نقد اور تقریباً 10 لاکھ کے سامان پر ہاتھ صاف کر دیا.
اطلاع کے مطابق ونود کمار کا چھوٹا لڑکا دہلی میں سافٹ ویئر انجینئر یے اور گھر کے تمام لوگ 24 دسمبر کو گھر سے دہلی گئے تھے پورا گھر بند تھا اس موقع کا چوروں نے اچھا فائدہ اٹھاتے ہوئے آرام سے سامان تک اٹھا لے گئے اور پڑوسی کو خبر تک نہیں ہوئی صبح میں دروازہ کھلا دیکھ کر پڑوسیوں نے مکان مالک کے بہن کو جونپور فون کر کے خبر دی تو انہوں نے جونپور سے یہاں آکر جائزہ لیا پولیس کو خبر ملتے ہی چوروں کی تلاش میں پولیس مصروف ہو گئی