®جاوید حسن نصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جنوری 2017) مسلم اکثریت والے ریشم نگری مبارکپور میں گزشتہ کل جمعہ کی نماز کے بعد علاقے کے ہندو اور مسلم غریب و ضرورت مند لوگوں کو سردی کو ذہن میں رکھ کر انجمن اہل سنت و اشرفی دارالمطالعہ اور زیور محل مبارکپور کے مالک انجینئر حاجی سلیمان اختر انصاری شمسی کی نگرانی میں محلہ پورہ خزر انجمن مظلومیہ کے حال میں سینکڑوں لوگوں کو لحاف تقسیم کیا گیا جس میں مبارکپور شہر سمیت علاقے کے ہندو، مسلم غریبوں کی بھاری بھرکم بھیڑ جمع ہو گئی اور پورا حال اور راستہ جام جیسے حالات ہو گئے سردی کو دیکھتے ہوئے غریبوں نے لحاف پاکر مرکزی انجمن اور زیور محل آرگنائزر والوں کے تئیں غریبوں کے چہرے کھل اٹھے اور سلامتی کی دعا دیتے رہے
عوام میں مدد کرنے کی بحث پورے شہر میں دیکھی اور سنی گئی
پروگرام کے دوران زیور محل مبارکپور کے مالک و معروف سماجی کارکن حاجی سلیمان اختر انصاری شمسی نے بتایا کہ مرکزی انجمن اور ہماری زندگی کا مقصد ہے غریب لاچار کی ہمیشہ مدد کرنا جس سے بے بس لوگوں کی خدمت میرا اور مرکزی انجمن کے ذمہ داروں کی طرف سے سماجی خدمت ہمیشہ کیا جاتا اور ہر وقت اس طرح کا انعقاد کیا جائے گا.
اس موقع پر جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی کے ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد انصاری، مرکزی انجمن اہل سنت و اشرفی دارالمطالعہ کے جنرل سکریٹری حاجی محمد مظہر انصاری، صرافہ تجارت منڈل کے صدر و سابق نائب چئرمین سنیل ورما، حاجی محمود اختر نعمانی، محمد سلیمان انصاری، نوجوان سماجی کارکن اور رکن انجمن مرکزی اہل سنت حاجی اسرار حسن انصاری لال چوک، سہیل احمد گڈو، مختار عليگ، حافظ اخلاق، ڈاکٹر اسجد، شمیم اختر، فضل الرحمن، بدرالدین انصاری، قمرالہدیٰ انصاری، ورون کمار مشرا ببلو، ڈاکٹر سلمان، حاجی ہشمت اللہ سمیت بڑی تعداد میں ذمہ دار اور 21 انجمنوں کے عہدیدار موجود رہے.