® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جنوری 2017) نظام آباد تحصیل علاقے میں واقع گاؤں حسین آباد ٹگی پور کے قبرستان میں میت کو دفنانے کو لیکر اس وقت تنازع پیدا ہوگیا جب کہ قریب کے ہی گاؤں کے اسکول کے مینیجر نے اسے اپنی زمین کہہ کر قبر کھودنے سے منع کرنے لگے اس تنازع کی خبر جب سیاسی لیڈران کو ہوئی تو فوراً موقع پر پہنچے اور ساتھ ہی ایس ڈی ایم نظام آباد انل کمار سنگھ بھی موقع پر پہنچے علماء کونسل کی مقامی قیادت نے نظام آباد کالج کے مینیجر اجے یادو کے اس اقدام کی سخت مخالفت کی اور فوراً زمین کی پیمائش کرنے کی مانگ کی انتظامیہ نے اس زمین کی پیمائش کی تو وہ زمین قبرستان کی ہی نکلی اس پر انتظامیہ نے میت کو اسی جگہ پر دفنانے کی اجازت دے دی لیکن مینجر اجے یادو تب بھی ماننے سے انکار کرتے رہے اور کہا کہ پیمائش پرانے نقشے کے مطابق ہونی چاہیئے انتظامیہ کی طرف سے دونوں فریقوں کو یہ اطمینان دلایا گیا ہے کہ زمین کی پیمائش لیکھ پال اور قانون گو کے ذریعہ کراکر اجے یادو اور قبرستان کی زمین الگ الگ کردی جاۓ گی تاکہ پھر اس طرح کا تنازع نہ کھڑا ہوسکے.