اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوپی کی بے باک IAS بی چندركلا نے ساکچھی مہاراج کے خلاف دیا جانچ کا حکم، سخت ہوگی کارروائی !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 January 2017

یوپی کی بے باک IAS بی چندركلا نے ساکچھی مہاراج کے خلاف دیا جانچ کا حکم، سخت ہوگی کارروائی !


® وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 8/جنوری 2017) اناؤ علاقے سے بھارتی جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکچھی مہاراج کی مشکلیں بڑھ سکتی ہے کیونکہ میرٹھ کے ایک پروگرام میں ساکچھی مہاراج کے متنازعہ بیان پر تحقیقات کے حکم آگئے ہیں.
واضح رہے کہ ہر بار متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے ساکچھی مہاراج نے آئی اے ایس بی چندركلا کے علاقہ میں متنازعہ بیان دیا ہے جس پر ان کی مصیبت کافی بڑھ سکتی ہیں متنازعہ بیان دے کر ہمیشہ بچ نکلنے والے بی جے پی رہنما کا پالا یوپی کی سب سے تیز طرار آئی اے ایس بی چندركلا سے پڑا ہے.
گزشتہ روز پورے اترپردیش میں آچار سہیتا(ضابطہ اخلاق) جاری ہونے کے باوجود بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے میرٹھ میں آکر  فرقہ وارانہ بیان دیا. ساکچھی مہاراج نے کہا تھا کہ "ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے ذمہ دار ہندو نہیں بلکہ 4 بیوی اور 40 بچے پیدا کرنے والے مسلمان ہیں" اس بابت ڈی ایم بی چندركلا نے نوٹس لیتے محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم ایس ڈی ایم سٹی کے حوالے کر دیئے ہیں میرٹھ ڈی ایم بی چندركلا نے کہا کہ بی جے پی رہنما کے خلاف ضابطے کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی.
آپ کو بتا دیں کہ، سخت قوانین اور قانونی طور سے بے باک تصویر والی بی چندركلا کو پورے یوپی کی سب سے پاپولر آئی اے ایس ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے.
سوشل میڈیا پر ان کے بہت سے اس طرح کی ویڈیو مل جائیں گے جس میں وہ انتظامیہ سے لے کر سیاستدانوں کو قانون کا متن پڑھاتی نظر آ جائیں گی.