® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/جنوری 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے محی الدین پور کے سابق پردھان نیاز احمد کا انتقال ہو گیا ہے
🔷انا للہ وانا الیہ راجعون🔷
جناب شادی میں شامل ہونے کی غرض سے ممبئی گئے ہوئے تھے بدھ کی رات اچانک ہاٹ اٹیک آیا اور اسپتال لے جاتے وقت راستے ہی میں موت واقع ہو گئی موت کی خبر اہل خانہ و گاؤں میں جیسے ہی پہنچی کہرام مچ گیا.
آئی این اے نیوز نمائندہ نے اہل خانہ سے گفتگو کی تو اطلاع ملی کی کل صبح 6/جنوری بروز جمعہ صبح 8:00 کی فلائٹ سے لاش کو بابت پور بنارس ایئرپورٹ لایا جائے گا پھر وہاں سے ایمبولینس کے ذریعہ محی الدین پور لائی جائے گی خبر لکھے جانے تک جنازہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے دعاء کریں اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر سے نوازے. آمیـــــن