اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دولت کا نشہ عقل کو گونگا بہرا کر دیتا ہے: قاری کلام الدین سیتامڑھی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 10 January 2017

دولت کا نشہ عقل کو گونگا بہرا کر دیتا ہے: قاری کلام الدین سیتامڑھی


آئی این اے نیوز 10/جنوری 2017
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امیر زادوں کی ایک رات کی مستی نے کئی غریب خاندانوں کو تباہ وبرباد کردیا مال دولت کا نشہ ایسی چیز ہے جو عقل کو گونگا بہرا کردیتا ہے جب اوپر والا مال دیتا ہے کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مال کا غلط استعمال کرتے ہیں غلط استعمال کریں تو اسکا نقصان خود تک محدود رہتا ہے یہ اتنا برا نہیں لیکن کل رات ایک واقعہ اترپردیش کے لکھنؤ کے حضرت گنج میں رونما ہوا وہ دل کو دہلانے والا ہے کچھ امیر زادوں کا رات تقریبا 1:00 بجے تیز رفتار گاڑی چلانا پھر نشہ کی حالت میں انکی گاڑی نے دن بھر محنت  مزدوری کرنے والے تقریبا پچاس افراد کوکچل دیا تقریبا 20 افراد کی موت ہوگئی بیچارے یہ مزدور اپنے اہل وعیال کا پیٹ پالنے کے لئے اپنے وطن چھوڑ کر راجدھانی لکھنو آئے تھے پر ان امیر زادوں کی رات کی عیاشی نے ان بیچاروں کو ہمیشہ ہمیش کے لئے سلا دیا کتنے گھر والوں کے لئے بیچارے وہی سہارا تھے ان میں ایک عبدالکلام کی بیٹی کی مارچ میں شادی بھی تھی ا س کی بچی فرضانہ اور بیوی کا برا حال ہے اور بہت سے ایسے گھر والے ان مرنے والوں میں موجود ھیں جن کا اب کوئی کمانے والا موجود نہیں آخر ان بیچارے محنت کش مزدوروں کی موت کا کون ذمہ دار کون ہے؟ یہ سب بہرائچ کے رہنے والے تھے اے امیر زادوں برائے کرم ایسی عیاشی نہ کرو جس سے بہت سے خاندان تباہ وبرباد ہوجائے اگر اوپر والے نے آپ کو مال ودولت زیادہ دیا ہے تو بیچارے غریبوں کا خیال کرو کتنے غریب بیچارے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں تمہیں تمہاری دولت مبارک ہو پر ان غریبوں کا تو کچھ خیال کرو اس بیچاری فرضانہ کے دل سے پوچھو جس کی 9 مارچ کو شادی ہونی تھی انکے والد محترم عبدالکلام تمہاری عیاشی کا شکار ہوگئے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے  مال ودولت کا صحیح استعمال کرو اگر بیچارے غریبوں کی مدد نہیں کر سکتے تو ان غریبوں پر ایسا ظلم نہ کرو کہ کئی خاندان ویران ہو جائیں  بے سہارا ہو جائیں میں انسانیت سے ہمدری رکھنے والوں اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے محبت رکھنے والوں سے عاجزانہ درخواست کرتا ھوں بہرائچ کے ان بیس خاندان کے لوگوں کی مدد کریں یہ اعلی درجہ کی عبادت ہے میری آواز جہاں تک پہنچ رہی ہے برائے کرم جو مسیر ہو انکے لئے خرچ کریں خصوصاً بہرائچ اور آپ کے پاس کے اضلاع کے لوگ ان غریبوں کی دل کھول کر مدد کریں اللہ تعالی ہم سب کو مال صحیح طریقہ سے خرچ کرنے والا بنائے. آمیــــن