آئی این اے نیوز 9/جنوری 2017
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الیکشن آتے ہی تمام پارٹیاں سیکولرزم ہو جاتی ہیں لیکن اس بار یوپی انتخابات بہت اہم ہے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے لینے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا پر سنگھی، بی جے پی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں ہے طرح طرح کی نئی پرانی ویڈیو اپ لوڈ کی جا رہی ہے مسلمانوں کے خلاف خوب بھڑکایا جا رہا ہے زہر اگلا جا رہا ہے عام ہندوؤں کے دماغ میں طرح، طرح کے فرضی سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور بے سر پیر کی باتیں ہو رہی ہیں اب ایسے میں ہمیں خوب سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ لینے کی ضرورت ہے. جذباتی فیصلے ہمیشہ نقصان پہنچانے والے اور دشمن کو فائدہ پہنچانے والے ہوتے ہیں کرنا یہ ہے کہ اب جبکہ علماء کونسل، پیس پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کا اتحاد نہ ہو سکا ہے تو ہم آپ یہ دیکھیں کہ کس مسلم پارٹی کا امیدوار مضبوط ہے پھر سب مل کر اسی کو سپورٹ کریں اور درجنوں مسلم امیدوار کھڑے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ نے مسلم امیدوار کو اہم سمجھا اور اس کے سپورٹ کے لئے متحد ہو گئے تو اترپردیش میں بہت سے ایسے ضلع ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی 25 فیصد سے بھی زیادہ ہے تو ایسے ضلع کے لوگ اگر کھل کر مسلم امیدوار کو سپورٹ کریں تو یہ نہیں ہو سکتا کہ سیٹ نہ نکل سکے اعظم گڑھ اور جونپور میں خاص طور سے مسلم امیدوار کو ہی سپورٹ کریں پوروانچل کے اور خاص کر گورکھپور منڈل کے بہت سے ضلع ہیں، جہاں پیس پارٹی کا مضبوط عوامی حمایت ہے تو وہاں کھل کر پیس پارٹی کو سپورٹ کریں باقی جگہوں پر بی جے پی اور سماج وادی کے مقابلے میں جو بھی مسلم مضبوط دکھائی دے اس کی حمایت کریں توجہ رہے کہ اس بار اتر پردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت نہیں ہونی چاہئے. یہ مکمل اکثریت والی حکومتیں، ہمیں بہت نقصان پہنچاتی ہیں اور مظفر نگر،دادری جیسے فساد کرواتی ہے.