® سلمان کبیر نگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیرنگر (آئی این اے نیوز 2/جنوری 2017) ادبی وسماجی تنظیم پرتبھا منچ کے زیر اہتمام خلیل آباد کے ایک ہوٹل میں شعری نشست کا انعقاد کیا کیا گیا اس میں غرباء میں کمبل بھی تقسیم کیا گیا نئی روشنی مجلہ کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری، نچھوئے پہلو کی مصنفہ ڈاکٹر منجو کچھاوا، مہیش گوسوامی کے کتابوں کی رسم اجراء بھی کی گئی نشست میں بطور مہمان خصوصی منیش بھائی ڈھولکیا ڈائرکٹر بازار کے جنرل منیجر شریک ہوئے اسد نظامی اور اطہر خان کے ہاتھوں غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ غرباء کی مدد کرنا ثواب کا کام ہے اس سے جہاں اللہ تبارک وتعالی بدلہ دیتا ہے وہیں دینے والوں کو بھی دعائیں ملتی ہیں نشست کی صدارت مشہور شاعر مجیب بستوی نے کی اور نظامت کے فرائض اسد نظامی نے انجام دیا جس میں علاقہ کے اور دیگر اضلاع کے شعراء نے شرکت کی پسندیدہ اشعار قارئین کی نظر ہے.
فرش مخمل کی جگہ آج چٹائی ہی سہی
ہاتھ کا تکیہ لگا کر کے چلو سوجائیں
اسدنظامی
انصاف کے لئے یہ بھٹکنا فضول ہے
پیسہ ہے اگر جیب میں منصب خرید لو
ابرار مگہری
ہر اک سمت تھے لات و منات کے جلوے
جو من کی بات چلی بھی وہ ساری رات چلی
محضر خلیل آبادی
میرے پہلو میں رہ کر مجیب آپ کی
عمر ساری بسر ہو ضروری نہیں
مجیب بستوی
اس موقع پر نئی روشنی میگزین کے مدیر تحریر سلمان عارف ندوی، نظر مگہری، شاہ رخ سگر، اسلم مگہری، نیاز ارشد، وغیرہ موجود رہے.