®سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
علی گڑھ(آئی این اے نیوز 1/ جنوری 2017) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نجیب احمد کی گمشدگی کو لے کر اے ایم یو طالب علم یونین کی طرف سے ریل روکو تحریک چلائی گئی ہم آپ کو بتا دیں کی نجیب احمد گزشتہ 75 دن سے لاپتہ ہے ان کا کوئی سراگ نہیں مل پا رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں ہے بھی یا نہیں، ہم یہی دعا کرتے ہیں کی صحیح سلامت ہو اور ان کی ماں جو اپنے بیٹے کو تلاش کرنے میں گزشتہ 75 دنوں سے در در بھٹک رہی ہے اس ماں کو اپنا بیٹا مل جائے.
اس احتجاج میں جے این یو، جامعہ اور الہٰ آباد یونیورسٹی سے طلبہ شامل ہوئے یہ احتجاج مولانا آزاد لائبریری سے ریلوے جنکشن تک جانا تھا، لیکن اے ایم یو کے انتظامیہ کے لوگوں نے سيد گیٹ پر طالب علموں کو سمجھانے کی اور روکنے کی کوشش کی، جس میں وہ لوگ کامیاب نہیں ہو سکے ، اس کے بعد ان کو اے ایم یو سرکل پر روکنے کی کافی کوشش ہوئی
لیکن طالب علموں میں جوش اتنا تھا کی وہ کسی سے رکے نہیں اور بڑھتے چلے گئے، لیکن جب اسٹیٹ بینک گھنٹہ گھر کے قریب طالب علم پہنچے تو طالب علموں کو پولیس کی طرف سے روکنے کی کوشش ہوتی ہے جب طالب علم نہیں رکتے ہیں تو ان پر طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں پولیس نے طالب علموں پر لاٹھی کا بھی استعمال کیا، جس کی وجہ سے کچھ طالب علموں کو کافی چوٹ آئی ہے.
اے ایم یو طلبہ یونین صدر نے کہا یہ تحریک اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک نجیب نہیں ملتا ہے اگرنجیب نہیں ملتا تو اس تحریک کو ہم ہر ضلع میں کریں گے، جس کو لیکر اب 3 جنوری کو بہرائچ میں دھرنا دیا جائے گا، اس کے بعد 5 جنوری کو لکھنؤ میں دھرنا دیں گے، اگر مرکزی حکومت اور دہلی پولیس اگر کچھ نہیں کرتی تو ہم 10 جنوری کو پارلیمنٹ کو گھیراؤ کریں گے.