® سفیان فلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی (آئی این اے نیوز 5/فروری 2017) بیسواں کل ہند مسابقة القرآن الکریم عروس البلاد ممبئ میں نہایت فخر و انبساط کے ساتھ زیراہتمام ادارہ دعوتہ السنہ مہاراشٹرا بتاریخ 11 12 مارچ ۔2017 بروز سنیچر، اتوار، بمقام حج ہاؤس پلٹن روڈ۔سی ایس ٹی ممبئ میں منعقد ہونے جا رہا ہے
اول فرع: مکمل حفظ قرآن بالتجوید
دوسری فرع: قاری قرآن بروایت امام حفص رحمہ اللہ،مکمل حافظ قرآن ہردو فرع میں غیراختیاری سوالات کسی بھی نوع کے لازماً ہوں گے 15 سال کی حتمی عمر کے طلبہ تمام مدارس کے دونوں فرع میں ایک ایک فرد شرکت کے مجاز ہیں ادارہ کے سابقہ انیس(19) مسابقوں میں انعامات سے سرفراز ہوئےطلبہ دوبارہ کسی بھی فرع میں شرکت نہیں کرسکتے۔
پر کشش اور یادگار انعامات سے نوازا جائے گا ممبئی میں سہ روزہ قیام دو روزہ ضیافت اورآمد و رفت کے صرفہ کے ساتھ ہندوستانی مدارس اسلامیہ کے طلباء عزیز ضیوف الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال ہے
درخواست جمع کرنےکی حتمی اور آخری تاریخ 28 فروری 2017 ہرحال میں تمام طلبہ 10مارچ کی شام کوحج ہاؤس پہنچ کر شرکت مسابقہ کاباضابطہ فارم پرکرکے اپنامساہم کارڈ حاصل کرلیں اور اپنا کوئی شناختی کارڈ اور دو عدد تصویر لانا نہ بھولیں تمام طلبہ ایک بچھانے اور ایک اوڑھنے کی چادر ضرور لیکر سفر کریں.
نوٹ: صرف طلبہ عزیز کو آمد و رفت کاصرفہ دیاجائیگا اور11 ۔مارچ کی صبح کی حاضری قابل قبول نہ ہوگی درخواست بذریعہ ڈاک یا دستی یا وہاٹس ایپ یا ای میل کے ذریعہ بھی زیر تعلیم مدرسہ کی تصدیق کے ساتھ ادارہ دعوتہ السنہ ملت انٹرنیشنل روم 28 دوسری منزل سیتارام بلڈنگ کرافوڈ مارکٹ ڈی ان روڈ ممبئ نمبر 1 پر ارسال کرسکتے ہیں ای میل:۔ idsm1993@gmail.com
المعلن:۔ خادم القرآن والسنہ ۔محمدشاہدالناصری الحنفی بانی وصدرادارہ دعوتہ السنہ مہاراشٹر
رابطہ نمبرات ۔ 9869965211
9820991614: مولاناسیداعجاز ملی
7039578742: مولانا عاصم سلیم قاسمی
8652315082: مولانا افتخاراحمد قاسمی