اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نم آنکھوں کے ساتھ کرنل نظام الدین سپرد خاک، ڈی ایم سمیت کئی نیتاؤں نے دی سلامی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 February 2017

نم آنکھوں کے ساتھ کرنل نظام الدین سپرد خاک، ڈی ایم سمیت کئی نیتاؤں نے دی سلامی!


® جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی ین اے نیوز 6/فروری 2017) آزاد ہند فوج میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کے ڈرائیور رہے کرنل نظام الدین عرف سیف الدین کو 116برس کی عمر میں آج صبح تقریباً 4:00 بجے انتقال ہو گیا انہوں نے اعظم گڑھ ضلع کے مبارکپور تھانہ علاقے کے ڈھكوا میں واقع اپنے آبائی رہائش گاہ پر آخری سانس لی ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ سمیت پورے ضلع میں میں غم چھا گیا.
اطلاع پاتے ہی ایڈمنسٹر سمیت پورا اسٹاف ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کو خراج عقیدت پیش کی.
ان کے جنازہ  میں ضلع کے ممتاز لوگوں کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی بھیڑ امنڈتی رہی دوپہر 02:00 بجے گاؤں کے قبرستان میں ان سپرد خاک کر دیا گیا. نماز جنازہ مولانا ابو الوفا صاحب نے پڑھائی.
مرحوم کرنل نظام الدین سن 1947ء میں ورما میں چھتانگ ندی کے کنارے پر نیتا جی سبھاس چندر کے ساتھ آخری بار رہے اس کے بعد وہ چھپ چھپ کر رہنے لگے سن 1969ء میں اپنے گاؤں ڈھكواں آئے گاؤں میں رہ کر بھی وہ اپنی شناخت چھپائے ہوئے تھے. ان کے بارے میں صرف خاندان کے لوگ ہی جانتے تھے.