اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: زلزلے کے جھٹکوں سے پھر ہلا شمالی بھارت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 February 2017

زلزلے کے جھٹکوں سے پھر ہلا شمالی بھارت!


® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی(آئی این اے نیوز 7/فروری 2017) دہلی این سی آر اور اتراکھنڈ کے ارد گرد کے کئی علاقوں میں پیر دیر رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے قریب رات 10.35 پر لوگوں نے کچھ دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 کا اندازہ لگایا گیا ہےآئی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ اتراکھنڈ کے رودر پریاگ میں ہے اس علاوہ دہرادون، چمولی، سرینگر، کیدار ناتھ اور پیتھورا گڑھ سمیت اتراکھنڈ کے کئی شہر میں زلزلے کے تیز جھٹکوں سے لوگ کانپ اٹھے.
جھٹکے اتنے تیز تھے کہ لوگ نیند سے جاگ گئے. گھبرا کر لوگ نکل کر باہر آ گئے. تاہم ابھی تک کسی کے بھی جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے.
زلزلے کے بعد این ڈی آر ایف کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے. حالات پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی نظر بنائے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کو تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے.