® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/فروری 2017) سماجوادی پارٹی سے گوپال پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار جناب نفیس احمد نے آج اپنے اسمبلی حلقہ کے بھاواپور گاؤں کا دورہ کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو جی کے حکومت میں ہوئے تمام کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پھر آئی تو اس بار گوپال پور اسمبلی حلقہ میں ترقی کی راہیں ہموار کروں گا اور ہر ہر گاؤں میں ترقی ہوگی.
یاد رہے کہ گوپال پور سے ممبر اسمبلی رہے وسیم احمد (بیسک سکچھا منتری) کا ٹکٹ کٹنے سے کچھ لوگ ناراض بھی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں کا کہنا ہے کہ جناب نفیس احمد سے امید ہے کہ گوپال پور اسمبلی حلقہ کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے.
جناب نفیس احمد امیدوار اسمبلی حلقہ گوپال پور ، جناب رمیش یادو جی (بلاک پرمکھ بلریاگنج)، محمد اعظم پردھان، محمد حازم عرف مراد سمیت گاؤں کے سینکڑوں لوگوں نے مل کر پورے گاؤں کا دورہ کر سیکولزم کو ووٹ دینے کی اپیل کی.