اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق رکن اسمبلی جناب ملک مسعود کو سماج وادی پارٹی سے سگڑی اسمبلی حلقہ کا امیدوار بنائے جانے کی خبر پر جم کر کی نعرے بازی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 8 February 2017

سابق رکن اسمبلی جناب ملک مسعود کو سماج وادی پارٹی سے سگڑی اسمبلی حلقہ کا امیدوار بنائے جانے کی خبر پر جم کر کی نعرے بازی!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/فروری 2017) سگڑی اسمبلی حلقہ میں کل دیر رات تقریباً 10:30 بجے  کچھ لوگوں پر سگڑی اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر ملک مسعود کا نام آنے سے ملک مسعود کے حامی باغ خالص بازار میں سڑک پر آ گئے اور ملک مسعود سماج وادی پارٹی زندہ باد کے نعرے لگائے وہی سماج وادی پارٹی سے موجودہ رکن اسمبلی ابھے نارائن پٹیل کا وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جہاں دو دو بار ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا پر کاٹ کر جے رام پٹیل کو ایس پی سے ٹکٹ دے دیا جس سے علاقے میں سماج وادی پارٹی کے کارکن دو پھاڑ میں بٹتے نظر آنے لگے ہے جس سے ممبر اسمبلی کے رہائش گاہ پر سینکڑوں کارکنان نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا تبھی کل دیر رات میں ایک بار دوبارہ ہوا کا رخ بدلا اور ملک مسعود سابق ممبر اسمبلی کو ایس پی سے ٹکٹ ملنے کی خبر شائع کی جس کی بحث علاقے میں زوروں سے پھیلی اور منگل کو چٹی چوکوں پر ہوتی رہی ملک مسعود کے حامیوں کا تو یہاں تک دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کبھی بھی ملک مسعود کو سگڑی اسمبلی سے ایس پی سے امیدوار بنا سکتے ہے. سماج وادی پارٹی کی طرف سے بار بار امیدوار تبدیل کرنے سے ایس پی کارکن میں جہاں الجھن بنی ہوئی ہے وہیں ٹکٹ کٹنے سے ناراض رکن اسمبلی ابھے نارائن کے حامیوں نے امیدوار جے رام پٹیل کی مخالفت میں نعرے بازی بھی کی تھی.