اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلامک کوئز مقابلہ...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 9 February 2017

اسلامک کوئز مقابلہ...



® سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 9/فروری 2017) دودھارا تھانہ واقع مدرسہ نجمة للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیہا میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل( کرناٹک) کی جانب سے اسلامیات کا اسلامک کوئز مقابلہ ہونے جارہا ہے مدارس و اسکولوں کے اساتذہ کرام خواہش مند طلبہ وطالبات کو اس امتحان میں شریک مقابلہ کرسکتے ہیں شریک طلبہ کو فیس بھی جمع کر نی ہوگی امتحان انچارج محبوب عالم ندوی کے مطابق یہ امتحان دو سالوں سے کرایا جا رہا ہے مدرسہ ھذا اور دیگر مدارس و مانٹیسریز کے طلبہ بڑے ذوق وشوق سے شریک ہوتے ہیں اور اسلامی معلومات کا مظاہرہ کرتے ہیں مولانا نے بتایا کہ اس سال امتحان انشاءاللہ پچیس فروری کوصبح 9:00 بجےسے شروع ہوگا  اطفال تا مکتب چھارم کے امتحا نات تقریری ھونگےاوپرکے درجات کے امتحانات تقریری وتحریری دونوں ہونگے کامیاب ہونے والے طلبہ کو بالترتیب سونے کی گنی گولڈ میڈل سلور میڈل سند اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا اطفال تا چہارم کے لئے سوالات کاپیاں ہیں دیگر بچے کتاب اسلامیات سے تیاری کریں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12فروری 2017 ہے دیگر معلومات کے لئے درج نمبرات پر رابطہ کریں 9792126792،8416832151،7266891275